• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:13pm Isha 6:37pm

اسمارٹ واچ کی شکل اختیار کرنے والی کانسیپٹ فولڈ ایبل اسمارٹ فون

شائع February 17, 2019
ٹی ایل سی کے مجوزہ فولڈ ایبل اسمارٹ فونز — فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام
ٹی ایل سی کے مجوزہ فولڈ ایبل اسمارٹ فونز — فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام

مختلف کمپنیوں کی جانب سے فولڈ ایبل اسمارٹ فونز پر کام ہورہا ہے اور اگلے ہفتے کئی ماڈل متعارف بھی ہوسکتے ہیں۔

مگر اب تک کمپنیاں جو فونز تیار کررہی ہیں وہ ٹیبلیٹ کے حجم کے ہوتے ہیں جو فولڈ ہوکر اسمارٹ فون بن جاتے ہیں۔

مگر ایک چینی کمپنی کچھ منفرد کرنے والی ہے۔

بلیک بیری اور الکا ٹیل کی مالک کمپنی ٹی سی ایل 5 مختلف فولڈ ایبل فونز پر کام کررہی ہے جن میں سے ایک فولڈ ہوکر کلائی پر کسی بریسلیٹ کی طرح لپٹ جاتا ہے۔

ویسے یہ نیا خیال نہیں کیونکہ لیناوو نے بھی 2016 میں اس پر کچھ کام کیا تھا مگر پھر اسے چھوڑ دیا تھا۔

ٹی سی ایل کے فونز کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں اور محض خاکے ہی ایک ویب سائٹ سی نیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی۔

مگر رپورٹ میں یہ ضرور بتایا گیا کہ یہ پانچوں ڈیوائسز اس وقت بننے کے عمل سے گزر رہی ہیں تو ہوسکتا ہے کہ مستقبل قریب میں یہ ایک ہی فولڈ ایبل فون کی شکل اختیار کرلیں۔

ٹی سی ایل کی جانب سے اس بارے میں اگلے ہفتے موبائل ورلڈ کانگریس میں مزید تفصیلات سامنے لائے جانے کا امکان ہے۔

ٹیلیویژن بنانے کے لیے مشہور یہ کمپنی ماضی میں 2020 تک اپنے پہلے فولڈ ایبل فون کو متعارف کرانے کا اعلان کرچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024