• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل: لاہور قلندرز بریتھ ویٹ کے بعد ایک اور کھلاڑی سے محروم

شائع February 17, 2019
لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی— تصویر بشکریہ پی ایس ایل
لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی— تصویر بشکریہ پی ایس ایل
محمد حفیظ کی جگہ اے بی ڈی ویلیئرز لاہور قلندرز کی قیدات کریں گے— تصویر بشکریہ پی ایس ایل
محمد حفیظ کی جگہ اے بی ڈی ویلیئرز لاہور قلندرز کی قیدات کریں گے— تصویر بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں پہلی ہی فتح کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور ٹیم کے کپتان محمد حفیظ انجری کے سبب چند میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

ہفتے کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران محمد حفیظ کی گیند پر کولن انگرام نے انہی کی جانب تیز شاٹ کھیلا اور کیچ پکڑنے کی ناکام کوشش میں وہ انگلی زخمی کرا بیٹھے۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کا پہلی فتح کے بعد ڈی ویلیئرز کے لیے سرپرائز

حفیظ کو فوری طور پر میدان سے باہر لے جا کر معائنہ کیا گیا اور قلندرز کی میچ میں 22رنز سے فتح کے بعد انہیں فوری طور پر ایکسرے اور اسکین کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی رپورٹس کے بعد ڈاکٹرز نے حفیظ کو چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے جبکہ ان کی انجری کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ آئندہ چند دنوں میں دستیاب ہو گی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ آج پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لیے محمد حفیظ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ اے بی ڈی ویلیئرز ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز: پی ایس ایل میں سب سے پیچھے لیکن ایک بات میں سب سے آگے

ٹیم منیجر ثمین رانا نے کہا کہ محمد حفیظ کو آج آرام کا موقع فراہم کیا گیا ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ وہ جلد ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے۔

یاد رہے کہ یہ لیگ کے دوران قلندرز کو دوسرا دھچکا لگا ہے کہ جہاں اس سے قبل ان کے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کارلوس بریتھ ویٹ اپنی قومی ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024