• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

سعودی ولی عہد کی آمد، اسلام آباد میں پیر کو عام تعطیل کا اعلان

شائع February 16, 2019
ایوان بالا کے ملازمین 19  فروری بروز منگل کو ڈیوٹی پر آئیں گے—فوٹو: فائل/ڈان نیوز
ایوان بالا کے ملازمین 19 فروری بروز منگل کو ڈیوٹی پر آئیں گے—فوٹو: فائل/ڈان نیوز

اسلام آباد انتظامیہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد پر وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

ضلعی مجسٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 18 فروری بروز پیر عام تعطیل ہو گی، تاہم اہم اداروں مثلاً ایم سی آئی، سی ڈی اے، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، آئی سی ٹی پولیس، آئی ای ایس سی او، ایس این جی پی ایل اور ہسپتالوں میں اس تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ایک روز کی تاخیر

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد پر راستوں کی بندش کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ 18 فروری کو اسکولز اور دفاتر بند رہیں گے۔

دوسری جانب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے سعودی ولی عہد کی آمد پر 18 فروری کو سینٹ ملازمین کو چھٹی دے دی۔

ترجمان سینٹ نے بتایا کہ ملازمین کو ممکنہ طور پر آمد و رفت میں مشکلات کے باعث چھٹی دی گئی، تاہم ایوان بالا کے ملازمین 19 فروری بروز منگل کو ڈیوٹی پر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ’اپوزیشن کو محمد بن سلمان کے عشایے میں نہ بلانے کی وجہ ان کے خلاف کیسز ہیں‘

علاوہ ازیں قومی اسمبلی (ایوان زیریں) میں پیر کو ہونے والا اجلاس بھی ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ایوان کا 18 فروری کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب 20 فروری کی شام 4 بجے ہو گا۔

خیال رہے کہ محمد بن سلمان کی آمد پر ریڈ زون مکمل سیل کر دیا جائے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے قومی سیکرٹریٹ کے ملازمین کو بھی ممکنہ مشکلات کے پیش نظر پیر کی چھٹی دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے پشاوری چپل تیار

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین 19 فروری کو اپنی ڈیوٹی پر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024