• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

شہباز شریف کی رہائی جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے، آصف زرداری

شائع February 16, 2019
آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو مباک باد دی—فائل/فوٹو:ڈان
آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو مباک باد دی—فائل/فوٹو:ڈان

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی رہائی پر مبارک باد دیتے ہوئے اس فیصلے کو جمہوریت کے لیے نیک شگون قرار دے دیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پارلیمنٹ کو بااختیار بنانے کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے، شہبازشریف کی رہائی جمہوریت کے لیے نیک شگون ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا اور صرف الزام کی بنیاد پر کسی کو جیل میں رکھنا مناسب نہیں کیونکہ الزامات کی سیاست سے نقصان ملک کا ہوتا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا جز ہے اور شہباز شریف کی رہائی پر مسلم لیگ (ن) کے عہدے داروں اور کارکنوں کو بھی مبارک باد دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ویں ترمیم سے وفاق مضبوط اور مستحکم ہوا اسی طرح آئین کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے۔

مزید پڑھیں:شبہاز شریف عدالتی حکم پر سب جیل سے رہا

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہائی کے احکامات کے بعد گزشتہ شب اسلام آباد سے رہا کردیا گیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے ان کی رہائی کا فیصلہ سنا دیا تھا۔

شہباز شریف کو قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے 5 اکتوبر 2018 کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں حراست میں لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب کے بیان میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکا لطیف اینڈ سنز سے منسوخ کر کے کاسا ڈیولپرز کو دیا جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا جس کے لیے مزید تفتیش درکار ہے۔

شہباز شریف کو نیب نے جنوری 2016 میں پہلی مرتبہ طلب کیا تھا، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے چوہدری لطیف اینڈ کمپنی کا ٹھیکا منسوخ کرنے کے لیے دباؤ اور پیراگون کی پروکسی کپمنی لاہور کی کاسا کپمنی کو مذکورہ ٹھیکا دیا۔

احتساب عدالت کی جانب سے گزشتہ سال 6 دسمبر کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا گیا تھا اس سے قبل نیب نے شہباز شریف کو تقریباً 80 روز تک اپنی حراست میں رکھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024