• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جینیفر لارنس جلد سے جلد شادی کرنے اور بچوں کی خواہاں

شائع February 16, 2019
جینیفر لارنس نے حال ہی میں منگنی کی ہے—فائل فوٹو: ٹائمز میگزین
جینیفر لارنس نے حال ہی میں منگنی کی ہے—فائل فوٹو: ٹائمز میگزین

آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ جینیفر لارنس نے حال ہی میں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ آرٹ گیلری کے ڈائریکٹر 34 سالہ کک مرونی سے منگنی کی تھی۔

اداکارہ نے اچانک منگنی کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا، کیوں کہ لوگوں کا خیال تھا کہ جینیفر لارنس کسی شوبز شخص سے شادی کے بندھن میں بندھیں گی۔

منگنی سے قبل جینیفر لارنس کے اداکار کرس پراٹ سمیت دیگر اداکاروں سے تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہیں، تاہم اداکارہ نے کبھی کسی سے محبت کی تصدیق نہیں کی تھی۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ منگنی کے فوری بعد ہی اداکارہ نے جلد سے جلد شادی کرنے کی منصوبہ بندی تیار کرلی۔

امریکی شوبز ویب سائٹ ’گوسپ کاپ‘ کے مطابق اطلاعات ہیں کہ 28 سالہ جینیفر لارنس رواں برس کے موسم بہار میں اپنے ہی علاقے میں شادی کرنے کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

جینیفر لارنس نے شاندار اداکاری پر متعدد ایوارڈ جیت رکھے ہیں—فائل فوٹو: ٹائم ڈاٹ کام
جینیفر لارنس نے شاندار اداکاری پر متعدد ایوارڈ جیت رکھے ہیں—فائل فوٹو: ٹائم ڈاٹ کام

رپورٹ میں معروف فیشن میگزین کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکارہ انتہائی سادگی سے شادی کریں گی، جس میں دونوں کے اہل خانہ سمیت قریبی دوست شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جینیفر لارنس نے اپنے رومانوی تعلقات کی وضاحت کردی

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا بچپن سے خواب تھا کہ وہ اپنے ہی آبائی علاقے کے تاریخی مقام پر دریا کنارے شادی کریں گی اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپنے خواب کو حقیقت میں بدلیں۔

اداکارہ نے دیرینہ دوست سے منگنی کی ہے—فوٹو: یاہو نیوز
اداکارہ نے دیرینہ دوست سے منگنی کی ہے—فوٹو: یاہو نیوز

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو نہ صرف شادی کرنے کی جلدی ہے بلکہ وہ شادی کے بعد بچے کی خواہاں بھی ہیں۔

تاہم ساتھ ہی رپورٹ میں ایک اور ذرائع سے بتایا گیا کہ اداکارہ کو شادی کی جلدی نہیں ہے۔

ماضی میں اداکارہ کے ہدایت کار ڈیرن ایرنوفسکی سے تعلقات رہے—فوٹو: اسکوائر
ماضی میں اداکارہ کے ہدایت کار ڈیرن ایرنوفسکی سے تعلقات رہے—فوٹو: اسکوائر

خیال رہے کہ جینیفر لارنس کے اس سے قبل فلم ہدایت کار ڈیرن ایرنوفسکی رہے ہیں اور اداکارہ نے خود ان سے تعلقات کا اعتراف بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں: جینیفر لارنس کی تصویر پر تنازع

گزشتہ برس فروری میں جینیفر لارنس نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگرچہ اب ان کے اور ڈائریکٹر ڈیرن ایرنوفسکی کے درمیان تعلقات نہیں رہے، تاہم ماضی میں ان کے اچھے تعلقات تھے۔

ماضی میں کرس پراٹ اور جینیفر لارنس کے تعلقات کی خبریں بھی رہیں—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر
ماضی میں کرس پراٹ اور جینیفر لارنس کے تعلقات کی خبریں بھی رہیں—فوٹو: ہولی وڈ رپورٹر

اداکارہ نے یہ بھی اعتراف کیا تھا کہ تعلقات ختم ہونے کے باوجود وہ اب بھی انہیں یاد رکھتی ہیں۔

اسی انٹرویو میں جینیفر لارنس نے اداکار کرس پراٹ سے تعلقات کی چہ مگوئیاں پر واضح کیا تھا کہ ان کے ان سے تعلقات کبھی نہیں رہے۔

کرس پراٹ اور جینیفر لارنس کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں اس وقت ہوئیں جب دونوں نے 2016 میں سائنس فکشن فلم ’پسینجر‘ میں ایک ساتھ کام کیا۔

اداکارہ جلد سے جلد بچوں کی خواہش بھی رکھتی ہیں—فوٹو: اے سی ای شوبز
اداکارہ جلد سے جلد بچوں کی خواہش بھی رکھتی ہیں—فوٹو: اے سی ای شوبز

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024