• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

عمر اکمل کی شاندار بیٹنگ، گلیڈی ایٹرز 6 وکٹوں سے کامیاب

شائع February 16, 2019
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی — فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی — فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے تیسرے میچ میں عمر اکمل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

دبئی اسپورٹس سٹی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے میچ کے آغاز سے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کو برق رفتاری سے کھیلنے سے روکے رکھا جبکہ 13 کے مجموعی اسکور پر ایک رنز بنانے والے آندرے فلیچر کو بھی پویلین کی راہ دکھادی۔

تاہم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کامران اکمل نے اپنی فارم کو برقرار رکھتے ہوئے چوتھے ایڈیشن کے اپنے پہلے میچ میں 49 رنز بنائے۔

صہیب مقصود کے ساتھ انہوں نے 64 رنز کی اہم پارٹنر شپ قائم کی تاہم 77 کے مجموعی اسکور پر کامران اکمل اور 90 پر صہیب مقصود 26 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

میچ کے دوران اپنے جاندار اسٹروک کی وجہ سے مشہور کیرون پولارڈ صرف 3 رنز بنانے کے بعد 102 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے۔

ایسے میں مصباح الحق اور لیام ڈاسن نے 53 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں ٹیم کو 155 رنز تک پہنچایا۔

مصباح الحق 49 اور لیام ڈاسن 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسپنر محمد نواز 2 وکٹیں لے کر کامیاب باؤلر رہے جبکہ غلام مدثر اور محمد عرفان جونیئر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا نقصان اننگز کی پہلی ہی گیند پر اٹھانا پڑا جب حسن علی نے احمد شہزاد کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

شین واٹسن نے ریلی روسو کے ہمراہ اسکور کو آگے بڑھایا لیکن وہ بھی 34 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

وہاب ریاض نے 19 رنز بنانے والے ریلی روسو کی اننگز کا خاتمہ 71 کے مجموعی اسکور پر کیا، تاہم اس کے بعد گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹیم میں رواں برس شامل ہونے والے عمر اکمل کے ساتھ مل کر میچ کو اپنے حق میں کرلیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے 62 رنز کی شراکت قائم کی جو میچ میں واضح فرق ثابت ہوئی۔

سرفراز احمد 37 رنز بنانے کے بعد 133 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے تو عمر اکمل نے ٹیم کو جتوانے کی ذمہ داری لی اور 75 رنز کی اننگز کھیل کر آخری اوورز میں چھکا لگاتے ہوئے اپنی ٹیم کو 46 وکٹوں سے فتح دلوائی۔

زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جبکہ حسن علی اور عمید آصف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ جتوانے والی اننگز کھیلنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمر اکمل کو مین آف دی میچ کا ایواڈ دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024