• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا دورہ کراچی منسوخ

شائع February 15, 2019
دونوں پہلے بھی پاکستان آ چکے ہیں—فائل فوٹو: فری پریس جرنل
دونوں پہلے بھی پاکستان آ چکے ہیں—فائل فوٹو: فری پریس جرنل

بھارتی اداکار، لکھاری اور شاعر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ اداکارہ شبانہ اعظمی نے پاکستانی دورہ منسوخ کردیا۔

جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کو رواں برس صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے آرٹس کونسل میں ہونے والے اردو کے شاعر کیفی اعظمی کے پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔

دونوں کو آرٹس کونسل آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ ماہ شرکت کی دعوت دی گئی تھی اور دونوں نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی پروگرام میں شرکت کرنے کی تصدیق کی تھی۔

تاہم اب دونوں نے کراچی کا دورہ منسوخ کردیا۔

جاوید اختر اور شبانہ اعظمی نے ٹوئٹر کے ذریعے کراچی کا دورہ منسوخ کرنے کی تصدیق کی۔

جاوید اختر نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ انہیں اور شبانہ اعظمی کو کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

شبانہ اعظم 2018 میں لاہور میں ہونے والے فیض میلے میں بھی آئی تھیں—فوٹو: ٹوئٹر
شبانہ اعظم 2018 میں لاہور میں ہونے والے فیض میلے میں بھی آئی تھیں—فوٹو: ٹوئٹر

انہوں نے لکھا کہ تاہم اب انہوں نے کراچی کا دورہ منسوخ کردیا، ساتھ ہی انہوں نے کیفی اعظمی کے نظم کے الفاظ بھی لکھے۔

شبانہ اعظمیٰ نے بھی ٹوئیٹ میں دورہ منسوخ کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے واقعے کے بعد کراچی کا دورہ منسوخ کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس دورے کو منسوخ کیے جانے سے قبل بھی دونوں چند بار پاکستان میں ثقافتی و ادبی پروگراموں میں شرکت کر چکے ہیں۔

دونوں کی جوڑی کو پسند کیا جاتا ہے—فوٹو: فیس بک
دونوں کی جوڑی کو پسند کیا جاتا ہے—فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024