• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm

پی ایس ایل کے آغاز کے ساتھ ہی وسیم اکرم کی شائقین سے درخواست

شائع February 15, 2019
کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کہا کہ ان کی فرنچائز آخری گیند تک لڑے گی— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے کہا کہ ان کی فرنچائز آخری گیند تک لڑے گی— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے پاکستانی شائقین سے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کو کامیاب بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں۔

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے صدر کی خدمات انجام دینے والے وسیم اکرم نے متحدہ عرب امارات میں موجود پاکستانی شائقین سے درخواست کی کہ وہ لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے بڑی تعداد میں میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں آئیں۔

مزید پڑھیں: لاہور قلندرز کو 5رنز کیوں ایوارڈ کیے گئے؟ قانون کیا کہتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اور ہر پاکستانی کی لیگ ہے، پاکستان نے یہ لیگ اپنے شائقین کے لیے بنائی ہے، لیگ میں شامل تمام چھ ٹیموں کے مالکان پاکستانی ہیں۔

سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ آپ چاہے میچز دیکھنے کے لیے دبئی، شارجہ یا ابوظہبی کے اسٹیڈیم آئیں یا پاکستان آئیں، چاہے ٹیلی ویژن پر میچ دیکھیں، بس اس لیگ سے لطف اندوز ہوں۔

پاکستان سپر لیگ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد میں شدید محنت صرف ہوتی ہے لہٰذا ایک معمولی ملازم سے لے کر پی سی بی چیئرمین اور وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے تمام ذمے داران تک ہر فرد تعریف کا مستحق ہے لیکن اس کو کامیاب بنانے میں صرف شائقین ہی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئز: آپ پی ایس ایل کے بارے میں کتنا جانتے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ لوگ پاکستان میں ہونے والے میچز دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں گے اور جلد وہ دن آئے گا جب پوری لیگ پاکستان میں منعقد ہو گی۔

’کراچی کنگز آخری گیند تک لڑے گی‘

کراچی کنگز کے صدر نے دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس سیزن میں ان کی ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور آخری گیند تک لڑے گی۔

وسیم اکرم نے کھلاڑیوں سے بہتر فیلڈنگ کارکردگی دکھانے کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بہتر فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہیں تو آگے چل کر آپ میچز جیتنے کی پوزیشن میں ہوتے ہیں۔ ٹیم کا ماحول اچھا ہے اور ہم پر کسی بھی قسم کا دباؤ نہیں۔

مزید پڑھیں: ہمیشہ کی طرح ایک مرتبہ پھر، اسلام آباد اوّل، لاہور آخر!

انہوں نے تمام باؤلرز سے مثبت مائنڈ سیٹ کے ساتھ باؤلنگ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی جادوئی باؤلنگ میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری باؤلرز سے بات ہوئی اور میرا ماننا ہے کہ وہ دفاعی حکمت عملی کے ساتھ باؤلنگ کر رہے ہیں کیونکہ وہ ابتدائی چھ اوورز میں گیند کو سوئنگ کرنے کا رسک لینے سے کترا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025