• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

پشاور زلمی نے چین کی طرح ترکی کے کھلاڑیوں کو بھی ٹیم کا حصہ بنالیا

شائع February 14, 2019
گزشتہ برس چین کے کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا — فوٹو بشکریہ جاوید آفریدی ٹوئٹر اکاؤنٹ
گزشتہ برس چین کے کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا — فوٹو بشکریہ جاوید آفریدی ٹوئٹر اکاؤنٹ

پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گزشتہ سیزن کی طرح اس سال بھی 2 غیر ملکی کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کے دوران پشاور زلمی نے چین کے 2 کھلاڑیوں کو شامل کیا تھا جو پورے سیزن میں ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

اس مرتبہ پشاور زلمی کی جانب سے ترکی کے 2 کھلاڑی گوہان گوتک اور مہمت آدین ٹیم کا حصہ ہوں گے جو اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ بھی کریں گے۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے دونوں کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا اور ٹیم کا حصہ بننے پر انہیں مبارکباد بھی دی۔

اس حوالے سے جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ ترکی کے دونوں کرکٹرز کو زلمی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ سے بہترین تجربہ حاصل ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہان تھا کہ گزشتہ سال چین اور رواں سال ترکی کے کرکٹرز کے زریعے پی ایس ایل پوری دنیا میں مقبول ہوگی۔

تبصرے (1) بند ہیں

riz Feb 15, 2019 02:27am
waoo wonderful. nice to see the love of cricket is spreading..

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024