• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان میں پی ایس ایل میچز کے ٹکٹس کی فروخت کا آغاز آج سے ہوگا

شائع February 14, 2019
پاکستان سپر لیگ 2019 کے آٹھ میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے— فائل فوٹو: اے پی پی
پاکستان سپر لیگ 2019 کے آٹھ میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے— فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پاکستان میں گروپ میچز کے ٹکٹوں کی قیمت کیا ہوگی اس حوالے سے ڈان نیوز کو تفصیلات موصول ہوگئیں۔

آن لائن شاپنگ ویب سائٹ yayvo.com پر پاکستان میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے میچز کے لیے ٹکٹس حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ٹکٹس کی فرخت کا آغاز آج رات 12 بجے سے شروع ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق گروپ اسٹیجز کے میچز میں ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 5 سو روپے رکھی گئی اور زیادہ سے زیادہ قیمت 3 ہزار روپے مقرر ہے۔

تاہم فائنل میچ کے لیے کم سے کم قیمت 5 سو جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 8 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کے 2 گروپ میچز اور پلے آف مرحلے کا ایلیمنیٹر ون کھیلا جائے گا جبکہ کراچی میں بھی گروپ اسٹیج کے 2 میچز اور پلے آف مرحلے کا کولیفائیر اور ایلیمنیٹر 2 کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ کراچی میں 17 مارچ کو فائنل بھی کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024