• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

طارق ملک کا نام 100 'متاثر کن ڈیجیٹل شخصیات' کی فہرست میں شامل

شائع February 14, 2019
طارق ملک آج کل اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں — فائل فوٹو/ ڈان نیوز
طارق ملک آج کل اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں — فائل فوٹو/ ڈان نیوز

اسلام آباد: قومی ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے سابق چیئرمین طارق ملک کا نام مسلسل تیسری مرتبہ عالمی سطح پر ڈیجیٹل کمیونٹی کے 100 متاثر کن شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

طارق ملک آج کل اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

اس فہرست میں دیگر افراد میں فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ، ایپل کے ٹم کوک، مائیکروسوفٹ کے ڈینیئل بچنر اور امریکی سینیٹر رون ویندین بھی شامل ہیں۔

اس فہرست کو نیو یارک کی خودمختار شناخت پر تحقیق کرنے والے ادارے ون ورلڈ آئیڈنٹیٹی (او ڈبلیو آئی) کی جانب سے تیار کیا گیا۔

عالمی سطح پر متاثر کن افراد اور حکمرانوں کے علاوہ اس فہرست میں انٹرپرینیور، کاروباری افراد، تبدیلی لانے والے، سیکیورٹی حکام، نجی ایڈووکیٹ اور دیگر شامل ہیں۔

ان 100 افراد کی فہرست کو او ڈبلیو آئی کے اسٹاف کی جانب سے ٹوئٹر، لنکڈ ان اور دیگر ویب سائٹ سے جمع کرائی گئی نامزدگی کے بعد چنا گیا ہے۔

ان کی اس فہرست میں زیادہ تر افراد کا تعلق ٹیکنالوجی کی صنعت سے ہے جبکہ دیگر میں حکومت، بینکنگ، فائنانس شامل ہے۔

اس فہرست میں بانیان، تخلیق کار وغیرہ شامل ہیں۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 14 فروری 2019 کو شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024