• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

اقوام متحدہ امن مشن میں 15 فیصد خواتین کی شمولیت کا پاکستانی ہدف مکمل

شائع February 13, 2019
اقوام متحدہ نے 2017 میں  15 فیصد خواتین فوجی مبصرین اور اسٹاف آفیسرز   کی تعیناتی کا ہدف طے کیا تھا— فوٹو: ریڈیو پاکستان
اقوام متحدہ نے 2017 میں 15 فیصد خواتین فوجی مبصرین اور اسٹاف آفیسرز کی تعیناتی کا ہدف طے کیا تھا— فوٹو: ریڈیو پاکستان

وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں 15 فیصد خواتین اسٹاف آفیسرز کی شمولیت کا ہدف کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔

اقوام متحدہ نے 2017 میں 15 فیصد خواتین فوجی مبصرین اور اسٹاف آفیسرز تعینات کرنے کا ہدف طے کیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹ کیا کہ ’ اقوام متحدہ کے امن مشن میں 15 فیصد خواتین اسٹاف آفیسرز کی تعیناتی کا ہدف پورا کرنے پر پاکستان کو فخر ہے‘۔

خیال رہے کہ پاکستانی خواتین عالمی امن مشن میں پولیس آفیسرز، ڈاکٹر اور نرس کی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کا 7 پاکستانی فوجیوں کے لیے اعزاز کا اعلان

اقوام متحدہ امن مشن میں تعینات پاکستانی خاتون پولیس افسر شہزادی گلفام نے اپنی بہترین کارکردگی پر انٹرنیشنل خاتون پولیس پیس کیپر ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

شہزادی گلفام تیمور- لیست میں اقوام متحدہ مشن کے تحت یو این پولیس ٹیم لیڈر تعینات ہوئی تھیں، ان کی پوسٹنگ دارالحکومت دیلی میں قائم حساس افراد سے متعلق پولیس یونٹ میں تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024