• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

وزیر خارجہ نے قیمتی سعودی تحائف رکھنے سے معذرت کرلی

شائع February 13, 2019
دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیر خارجہ کو 63 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی تحائف ملے تھے — فائل فوٹو/ اے ایف پی
دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیر خارجہ کو 63 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی تحائف ملے تھے — فائل فوٹو/ اے ایف پی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے دورے پر ملنے والے قیمتی تحائف پاس رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے انہیں توشہ خانہ میں جمع کرادیا۔

خیال رہے کہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیر خارجہ کو 63 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی تحائف ملے تھے۔

دفتر خارجہ کی 9 اور 10 جنوری 2019 کی دستاویزات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ 19 ستمبر 2018 کو سعودی عرب پر جانے والے وفد کا حصہ تھے۔

مزید پڑھیں: ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں واضح کمی

ڈان نیوز کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق وزیر خارجہ کو ملنے والے تحائف میں سونے کے قلم، رولیکس گھڑی، سونے کے کف لنکس، سونے کی تسبیح اور سونے کی انگوٹھی شامل ہے۔

دستاویزات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو ملنے والی رولیکس گھڑی کی مالیت 48 لاکھ 50 ہزار روپے، سونے کا قلم ساڑھے 9 لاکھ روپے، سونے کے کف لنکس کی مالیت ایک لاکھ 35 ہزار روپے، سونے کی تسبیح 2 لاکھ 5 ہزار روپے اور سونے کی انگوٹھی کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار روپے ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق ماضی میں حکومتی عہدیداران بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نااہلی کیس: جہانگیر ترین نے تحائف سے متعلق اپنا جواب جمع کرادیا

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو تمام تحائف سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے دیئے تھے جو انہوں نے وطن واپس آنے پر توشہ خانہ میں جمع کرادیئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024