• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

محمدبن سلمان کا دورۂ حرم، خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے

شائع February 12, 2019 اپ ڈیٹ February 13, 2019
سعودی ولی عہد مسجدالحرام کا دورہ کر رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
سعودی ولی عہد مسجدالحرام کا دورہ کر رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے مکہ میں مسجد الحرام کا دورہ کیا جہاں وہ نوافل کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ کی چھت پر بھی گئے۔

محمد بن سلمان 16 فروری کو دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے اور ان کے دورے کی تیاری کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سعودی ولی عہد مسجد الحرام میں نماز ادا کر رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
سعودی ولی عہد مسجد الحرام میں نماز ادا کر رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

محمد بن سلمان مسجد الحرام کے داخلی امور پر گفتگو کر رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
محمد بن سلمان مسجد الحرام کے داخلی امور پر گفتگو کر رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

محمد بن سلمان نے منگل کو مسجد الحرام کا دورہ کرتے ہوئے وہاں نماز کی ادئیگی کے بعد حجر اسود کو بوسہ بھی دیا۔ اس کے بعد انہوں نے خانہ کعبہ کی چھت کا بھی دورہ کیا۔

محمد بن سلمان امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کے ہمراہ خانہ کعبہ سے باہر آ رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
محمد بن سلمان امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کے ہمراہ خانہ کعبہ سے باہر آ رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

سعودی عرب کے تخت کے وارث محمد بن سلمان کو مسجد کے توسیع منصوبے پر بریفنگ دی جا رہی ہے— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
سعودی عرب کے تخت کے وارث محمد بن سلمان کو مسجد کے توسیع منصوبے پر بریفنگ دی جا رہی ہے— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اس موقع پر انہوں نے روایات کی پیروی کرتے ہوئے کعبہ کی اندر کی دیواریں بھی صاف کیں جنہیں عطر عود ملے آب زم زم میں ڈبو کر کپڑے سے صاف کیا جاتا ہے۔

خانہ کعبہ کی صفائی کا کام عموماً دونوں مقدس ترین مساجد کے جنرل پریزیڈنسی کے حکام کرتے ہیں اور ماضی میں متعدد سعودی بادشاہ کعبہ کی صفائی کے عمل کا حصہ بن چکے ہیں۔

محمد بن سلمان حجر اسود کے پاس سے گزر رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
محمد بن سلمان حجر اسود کے پاس سے گزر رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

سعودی ولی عہد حجر اسود کو بوسہ دے رہے ہیں— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
سعودی ولی عہد حجر اسود کو بوسہ دے رہے ہیں— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

منگل کو مسجد الحرام کے دورے کے دوران محمد بن سلمان کو مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے وقف حصے کی توسیع کے منصوبے کی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر شاہی عدالت کے مشیر اور کونسل آف سینئر اسکالر کے رکن شیخ سعد بن ناصر الشتری بھی موجود تھے۔

محمد بن مسجد الحرام کے اندرونی حصے میں موجود ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
محمد بن مسجد الحرام کے اندرونی حصے میں موجود ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

سعودی ولی عہد مقام ابراہیم کے پاس نماز ادا کر رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
سعودی ولی عہد مقام ابراہیم کے پاس نماز ادا کر رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

محمد بن سلمان مسجد الحرام کے دورے کے بعد واپس لوٹ رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
محمد بن سلمان مسجد الحرام کے دورے کے بعد واپس لوٹ رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ولی عہد نے پیر کو مکہ شہر اور مقدس مقامات کے شاہی کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024