• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی

شائع February 12, 2019
فلم باہمی رضامندی کے تحت بنائی جا رہی ہے، ثانیہ مرزا—فوٹو: انسٹاگرام
فلم باہمی رضامندی کے تحت بنائی جا رہی ہے، ثانیہ مرزا—فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ برس اگست میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی۔

یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی تھی جب کہ بولی وڈ بابا سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’سنجو‘ کو ریلیز کیا گیا تھا، جس نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔

یہ اطلاعات پہلے ہی تھیں کہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کی کہانی ان کی سوانح حیات سے اخذ کی جائے گی اور ان کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے چند پروڈیوسرز حقوق حاصل کرنے کی کوشش میں تھے۔

اگست 2018 میں ہی ممبئی مرر نے بتایا تھا کہ ثانیہ مرزا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم کے مالکانہ حقوق پروڈیوسر رونی اسکرووالا نے حاصل کرلیے ہیں، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنے گی

لیکن اب خود ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی۔

فلم کی کہانی ثانیہ مرزا کی زندگی پر لکھی گئی کتاب سے لی جائے گی—فوٹو: فیس بک
فلم کی کہانی ثانیہ مرزا کی زندگی پر لکھی گئی کتاب سے لی جائے گی—فوٹو: فیس بک

ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بھارت کی واحد ٹینس سپر اسٹار ثانیہ مرزا نے تصدیق کی کہ ان کے اور فلم پروڈیوسر رونی اسکرووالا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کے حوالےسے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کا خواب تھا کہ وہ اپنی زندگی کو پردے پر دیکھیں۔

ثانیہ مرزا کا کردار کون نبھائے گا، اس حوالے سے اعلان نہیں کیا گیا—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام
ثانیہ مرزا کا کردار کون نبھائے گا، اس حوالے سے اعلان نہیں کیا گیا—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام

ٹینس اسٹار نے مزید بتایا کہ حال ہی میں ان کے اور فلم پروڈیوسر کے درمیان معاہدہ ہوا ہے اور فلم کی تیاریاں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ثانیہ مرزا کے مطابق باہمی رضامندی کے ساتھ ہی فلم بنائی جا رہی ہے اور فلم کی تیاری میں ان سے مشاورت بھی کی جائے گی اور وہ یہ سمجھتی ہیں کہ ان کی مشاورت فلم کے لیے اہم ہے۔

ثانیہ اور شعیب نے 2010 میں شادی کی تھی—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام
ثانیہ اور شعیب نے 2010 میں شادی کی تھی—فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام

اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ فلم کب تک ریلیز ہوگی، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم بہترین ہوگی۔

اگرچہ فلم ثانیہ مرزا کی پروفیشنل زندگی پر مبنی ہوگی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم میں ان کی ذاتی زندگی اور خصوصا شادی اور اس کے بعد کی زندگی کو دکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 'ثانیہ مرزا ریکٹ کی رانی ہیں'

ممکنہ طور پر فلم میں ان کے شوہر اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کا بھی اہم کردار ہوگا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

فلم میں شعیب ملک کا کردار بھی ہوگا، ذرائع—فوٹو: انسٹاگرام
فلم میں شعیب ملک کا کردار بھی ہوگا، ذرائع—فوٹو: انسٹاگرام

فوری طور پر فلم کے ہدایت کار اور ثانیہ مرزا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اور شعیب ملک کا کردار ادا کرنے والے اداکار سمیت دیگر کرداروں کی تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

مزید پڑھیں: غیر ضروری سوال پر صحافی کی ثانیہ مرزا سے معذرت

تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی اور رواں برس کے اختتام تک فلم کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ 2016 میں ثانیہ مرزا کی زندگی پر ایک کتاب بھی شائع ہوچکی ہے، جس کا نام ' ایس اگینسٹ آڈز' رکھا گیا تھا۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے 2010 میں 12 اپریل کو شادی کی تھی، جس کے بعد دونوں دبئی منتقل ہوگئے تھے۔

شادی کے 8 سال بعد گزشتہ برس 30 اکتوبر کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

ثانیہ مرزا نے فلم بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام
ثانیہ مرزا نے فلم بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024