وائلن سے جانوروں کی آواز نکالنے والے نوجوان کی انٹرنیٹ پر دھوم
دنیا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور اس کی ایک مثال موسیقی کے ساز وائلن سے جانوروں کی آواز نکالنے والے نوجوان کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
سیبسٹین کلوانوسکی نامی یوٹیوب اسٹار کو وائلن بجانے میں مہارت حاصل ہے، تاہم جہاں لوگ موسیقی کے اس ساز کو گانوں کی دھن تیار کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، وہیں سیبسٹین اس ساز سے جانوروں کی آوازیں نکالتا ہے۔
اپنے وائلن سے سیبسٹین جانوروں اور پرندوں کی ایسی آوازیں نکالتا ہے جسے سن کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔
ویسے تو سیبسٹین ایک موسیقار ہے تاہم یوٹیوب پر انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے وائلن سے مزاحیہ ویڈیوز تیار کرتے ہیں۔
جہاں ان کے یوٹیوب چینل کو اب تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد سبسکرائب کرچکے ہیں۔
وہیں وہ انسٹاگرام پر بھی کافی مشہور ہیں، جن کے اکاؤنٹ کو اب تک 18 ہزار افراد فالو کرچکے ہیں۔
سیبسٹین اپنے وائلن سے ہاتھی، گدھے، گائے، گھوڑے، چڑیا جیسے جانوروں اور پرندوں کی آوازیں بنا چکا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز بھی خوب دھوم مچا رہی ہیں۔
آپ کو سب سے زیادہ کون سی آواز پسند آئی، کمنٹس میں ضرور بتائیں۔