• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پی ایس ایل: کراچی اور لاہور کے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں مقرر

شائع February 11, 2019 اپ ڈیٹ February 14, 2019
پاکستان سپر لیگ 2019 کے آٹھ میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے— فائل فوٹو: اے پی پی
پاکستان سپر لیگ 2019 کے آٹھ میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے— فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل رواں ہفتے سے شروع ہو گا اور ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ بھی کرائی جا سکے گی۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14فروری سے متحدہ عرب امارات میں ہو گا اور پہلی مرتبہ لیگ کے 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل: جونٹی رھوڈز پاکستان میں کمنٹری کے لیے پرجوش

2019 کے ایڈیشن کے قریب آتے ہی لیگ کی انتظامیہ نے کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے والے لیگ کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جنہیں رواں ہفتے سے فروکت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں پانچ میچوں کی میزبانی کراچی اور تین کی لاہور کرے گا۔

لیگ کے کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے کم از کم ٹکٹ 500روپے کا ہو گا، وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 12 ہزار روپے تک ہو گی جبکہ ایونٹ کے فائنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز متحدہ عرب امارات میں ہو گی

لاہور میں 9، 10 اور 12 مارچ کو شیڈول تین میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک مالیت کے ہوں گے۔

کراچی میں ہونے والے میچز 7، 10، 13، 15 مارچ کو ہوں گے جبکہ 17 مارچ کو فائنل کی میزبانی بھی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024