• KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:56am Sunrise 7:17am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

پی ایس ایل: جونٹی رھوڈز پاکستان میں کمنٹری کے لیے پرجوش

شائع February 10, 2019 اپ ڈیٹ February 14, 2019
جونٹی ھوڈز 21 فروری کو شارجہ میں  کمنٹری ٹیم کا باقاعدہ حصہ ہوں گے—فوٹو:بشکریہ برانڈ ساؤتھ افریقہ
جونٹی ھوڈز 21 فروری کو شارجہ میں کمنٹری ٹیم کا باقاعدہ حصہ ہوں گے—فوٹو:بشکریہ برانڈ ساؤتھ افریقہ

جنوبی افریقہ کے سابق مشہور کرکٹر جونٹی رھوڈز کو مائیکل سلیٹر کی جگہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2019 کے لیے کمنٹری ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس پر انہوں نے پاکستان اور دبئی جانے کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی کااظہار کیا۔

پی ایس ایل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مائیکل سلیٹر ذاتی وجوہات کے باعث اس مرتبہ کمنٹری نہیں کریں گے جس کے بعد جونٹی رھوڈز کو شامل کیا گیا ہے۔

جونٹی رھوڈز نے 90 کی دہائی میں بہترین فیلڈنگ سے دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی تھی اور دنیا بھر میں ان کے مداحوں میں اضافہ ہوا تھا اسی طرح پاکستان میں بھی وہ اپنی صلاحیتوں کے باعث کرکٹ شائقین میں مقبول ہیں۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کمنٹری کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے جونٹی رھوڈز نے کہا کہ ‘پاکستان کے مختلف دوروں میں بہترین یادیں ہیں اس لیے آپ تصور کرسکتے ہیں میں پی ایس ایل 2019 کی کمنٹری ٹیم میں شامل ہونے کے لیے متحدہ عرب امارات اور پاکستان جانے کے لیے کتنا پرجوش ہوں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کریئر کے دوران وہاں میں نے کھیلنے علاوہ کوچنگ کی، میں جانتا ہوں کہ اس ملک میں کتنا پرجوش ٹیلنٹ ہے اور ایونٹ اور کھلاڑیوں کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں’۔

خیال رہے کہ جونٹی رھوڈز بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی کےبعد کوچنگ، کمنٹری اور براڈ کاسٹنگ میں مخلتف عہدوں پر کھیل سے جڑے ہوئے ہیں۔

جونٹی رھوڈز 21 فروری کو شارجہ میں پی ایس ایل 2019 کے پہلے راؤنڈ میں شامل ہوں گے اور پاکستان میں ہونے والے میچوں سمیت ٹورنامنٹ کے اختتام تک کمنٹری ٹیم کا حصہ رہیں گے۔

پی ایس ایل 2019 کا آغاز 14 فروری کو دبئی میں ہوگا جہاں افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025