• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز متحدہ عرب امارات میں ہو گی

شائع February 10, 2019 اپ ڈیٹ February 14, 2019
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز 22 مارچ سے شارجہ میں ہو گا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز 22 مارچ سے شارجہ میں ہو گا— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے عالمی چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جہاں سیریز کا پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ سیریز کے پانچ میچز کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کا اعلان کردیا جس کے ساتھ ہی سیریز کے چند میچز کے پاکستان میں انعقاد کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔

مزید پڑھیں: کارکردگی کے تسلسل کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ بہتر بنانا ہوگی، وسیم خان

بورڈ نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو پانچ میچوں میں سے ایک، دو میچز پاکستان میں کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی اور پی سی بی کا مؤقف تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے کامیاب انعقاد کے بعد اب پاکستان، انٹرنیشنل میچز کے لیے آسٹریلیا کی میزبانی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

البتہ آسٹریلیا نے اپنے مشیروں کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے پر سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کردیا تھا لیکن اس کے باوجود پی سی بی کا اصرار تھا کہ ابھی بھی معاملات طے نہیں ہوئے، تاہم اب پاکستان میں میچز منعقد نہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلین ٹیم نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا لیکن ملک میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال کے سبب انہوں نے 20 سال سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور اس دوران تمام سیریز نیوٹرل مقام پر کھیلی گئیں۔

تاہم سیریز کھیلنے سے انکار کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ 2019 کے پاکستان میں منعقد ہونے والے میچز میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اپنے سیکیورٹی ماہرین کو پاکستان بھیجیں گے جبکہ پاکستان میں دیگر ٹیموں کے میچز منعقد ہونے کی صورت میں بھی وہ اپنے ماہرین کو بھیجیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پریکٹس میچ لائیو دکھانے کا اعلان

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 22 مارچ سے شارجہ میں ہو گا جس کے بعد یہی میدان 22مارچ کو بھی دونوں ٹیموں کی میزبانی کرے گا۔

ابوظہبی سیریز کے واحد میچ کی میزبانی 27مارچ کو کرے گا جس کے بعد دونوں اختتامی میچ کے لیے پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 29 اور 31 مارچ کو دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔

عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی ٹیم پانچویں اور آسٹریلیا دو پوائنٹس کے فرق سے چھٹے نمبر پر موجود ہے اور سیریز میں پاکستان کو اپنی پانچویں پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024