• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

وزیرِ اعلیٰ سندھ کراچی کنگز، لاہور قلندرز کا فائنل دیکھنے کے خواہاں

شائع February 9, 2019
فواد رانا نے پی ایس ایل کو کراچی لانے میں وزیرِاعلیٰ سندھ کے کردار کو سراہا  — فوٹو بشکریہ وزیرِاعلیٰ ہاؤس
فواد رانا نے پی ایس ایل کو کراچی لانے میں وزیرِاعلیٰ سندھ کے کردار کو سراہا — فوٹو بشکریہ وزیرِاعلیٰ ہاؤس

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز فائنل میں نیشنل اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گے تو انہیں بہت خوشی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کی سربراہی میں آنے والے پی ایس ایل فرنچائز کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

لاہور قلندرز کے مالک نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ملاقات کے دوران اپنی ٹیم کی 1 نمبر والی اعزازی جرسی بھی پیش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2019: گریم اسمتھ، میتھیو ہیڈن کمنٹری پینل کا حصہ بن گئے

فواد رانا نے پاکستان سپر لیگ کو کراچی لانے میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے گزشتہ برس پی ایس ایل کو اپنایا اور اسے شہرِ قائد کا ایک باقاعدہ حصہ بنایا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے لاہور قلندرز کے مالک سے سندھ بالخصوص حضرت لعل شہباز قلندر کی سرزمین سیہون سے نئے کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے پروگرام شروع کرنے اور انہیں ٹیم کا حصہ بنانے کی درخواست کی ہے۔

پی ایس ایل میچز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پچھلی مرتبہ کراچی میں صرف ایک ہی میچ کھیلا گیا تھا لیکن اس مرتبہ یہاں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے 'پی ایس ایل 5' کے تمام میچز پاکستان میں ہوں گے،فواد چوہدری

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرنے کے لیے بہت پُر جوش ہیں اور صوبے کے تمام لوگ بے چینی کے ساتھ اس کا ایونٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس ایل فرنچائز کے مالک کو پی ایس ایل میچز میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024