• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اب ہم کوئی بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے، آصف زرداری

شائع February 9, 2019
ان کا ڈھونگ دراصل اٹھارویں ترمیم پر ان کے ڈاکہ ڈالنے کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے، آصف زرداری — فوٹو: ڈان نیوز
ان کا ڈھونگ دراصل اٹھارویں ترمیم پر ان کے ڈاکہ ڈالنے کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے، آصف زرداری — فوٹو: ڈان نیوز

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے ہم ملک کے دشمنوں کے ہاتھ میں کھیل گئے اس لیے بنگلہ دیش بن گیا لیکن اب ہم کوئی بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے۔

ٹنڈو آدم میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ 'وفاق سے ہماری وسائل کی جنگ ہے، میں نے انتخابات کے وقت بھی یہ بات کی تھی ان کا ڈھونگ دراصل اٹھارویں ترمیم پر ان کے ڈاکہ ڈالنے کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'انہوں نے ہماری یونیورسٹیاں لے لیں، اب یہ سول ایوی ایشن کو بھی اسلام آباد لے جانا چاہتے ہیں جس کے لیے وہاں دفاتر بنیں گے جن کے اخراجات میں سے وہ کمیشن کھائیں گے۔'

سابق صدر نے کہا کہ 'پاکستان ان کے بزرگوں نے نہیں ہمارے بزرگوں نے بنایا تھا جبکہ کوئی جنگ لڑ کر ہم نے یہ ملک حاصل نہیں کیا تھا بلکہ قائد اعظم نے مذاکرات کے ذریعے اسے حاصل کیا، لیکن ہندو اس وقت ہی یہ منصوبہ بنا چکے تھے کہ وہ 30 سال میں ملک توڑ دیں گے اور ہم ان کے ہاتھوں میں کھیل گئے اور یوں بنگلہ دیش وجود میں آیا۔'

ان کا کہنا تھا کہ 'اب ہم کوئی بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے، ہم اپنے حقوق کے لیے لڑیں گے جنہیں حاصل کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔'

آصف زرداری نے کہا کہ 'موجودہ حکومت کے لوگ بیوقوف ہیں، ان کی ٹانگیں پہلے ہی ڈگمگا رہی ہیں، معیشت ہم نے بھی تو چلائی تھی اور اسی معیشت میں تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کیا کیونکہ ہمیں غریب طبقے کا احساس تھا لیکن موجودہ حکمرانوں کو اپنے محلات کی فکر ہے۔'

ان کا کہنا تھا کہ '1988 کے بعد سے اب تک سندھ بہت ترقی کر چکا ہے لیکن ہم نے ابھی مزید آگے جانا ہے۔'

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024