• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

سوتیلی بیٹی کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام پر کمپنی نے فلم ساز کی فلم روک دی

شائع February 9, 2019
ووڈی ایلن پر سوتیلی بیٹی نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا—فائل فوٹو: انسائڈر
ووڈی ایلن پر سوتیلی بیٹی نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا—فائل فوٹو: انسائڈر

ہولی وڈ کی شہرہ آفاق فلمیں بنانے اور 4 مرتبہ فلمی دنیا کا معتبر آسکر ایوارڈ جیتنے والے فلم ساز 83 سالہ ووڈی ایلن نے فلموں کو ریلیز کرنے والی کمپنی کے خلاف اپنی فلم کو ریلیز نہ کرنے پر مقدمہ دائر کردیا۔

ووڈی ایلن نے ہولی وڈ کی فلموں کو دنیا بھر میں ریلیز کرنے والی پروڈکشن کمپنی ’ایمازون‘ کے خلاف اپنی فلم ’اے رینی ڈے ان نیویارک‘ کو ریلیز نہ کرنے پر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق ووڈی ایلن کی جانب سے نیویارک کی عدالت میں دائر کیے مقدمے میں فلم ساز نے ایمازون پر 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

ووڈی ایلن نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کمپنی نے ان کے ساتھ فلم ’اے رینی ڈے ان نیویارک‘ کو دنیا بھر میں ریلیز کرنے کا معاہدہ کیا تھا، تاہم کمپنی نے معاہدہ منسوخ کردیا۔

فلم ساز کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پروڈکشن کمپنی نے ان کی فلم 25 سال پرانے اور جھوٹے الزام کی بنیاد پر ان کی فلم روکی، جس سے انہیں کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

ووڈی ایلن نے درخواست میں کسی کا نام لیے بغیر لکھا ہے کہ ان پر 25 سال قبل ایک لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام لگایا گیا تھا اور ایمازون نے اس جھوٹے الزام کو بنیاد بنا کر ان کی فلم روکی، جس سے انہیں نقصان اٹھانا پڑا۔

ووڈی ایلن نے 4 آسکر ایوارڈ جیت رکھے ہیں—فائل فوٹو: اے پی
ووڈی ایلن نے 4 آسکر ایوارڈ جیت رکھے ہیں—فائل فوٹو: اے پی

ووڈی ایلن نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ انہیں کمپنی نے خسارے کی مد میں 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم دلوائی جائے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی فلم ساز نے الزامات کی وجہ سے اپنی فلم کو روکے جانے پر کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

ووڈی ایلن پر 1992 میں اپنی سوتیلی بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

ان پر الزام لگانے والی ان کی سوتیلی بیٹی ڈیلان فارو نے 2014 میں ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ فلم ساز نے ان کے جسم کے مخصوص حصوں کو نازیبا انداز میں چھوا تھا۔

ووڈی ایلن نے فوری طور پر الزامات کو مسترد کرتےہوئے انہیں اپنے خلاف سازش قرار دیا تھا۔

یہ واقعہ 1992 میں اس وقت پیش آیا تھا جب ووڈی ایلن اپنی دیرینہ دوست ادکارہ میا فارو سے ملنے ان کے گھر گئے تھے، تاہم وہ گھر پر نہیں تھیں اور انہوں نے ان کے گھر میں موجود 7 سالہ بچی ڈیلان فارو کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔

ڈیلان فارو کی والدہ سے ووڈی ایلن کے 12 سال تک تعلقات رہے—فوٹو: ولچر
ڈیلان فارو کی والدہ سے ووڈی ایلن کے 12 سال تک تعلقات رہے—فوٹو: ولچر

ڈیلان فارو کو ووڈی ایلن اپنی سوتیلی بچی قرار دیتے رہے تھے اور ان کے اداکارہ میا فارو سے 12 سال تک تعلقات رہے۔

ووڈی ایلن نے 3 شادیاں کیں اور ان کے متعدد اداکاراؤں سے تعلقات بھی رہے۔

ووڈی ایلن نے اب تک 100 سے زائد فلموں کی ہدایت کاری کی ہے، جن میں سے بیشتر فلمیں شہرہ آفاق ثابت ہوئیں۔

ووڈی ایلن کا نام بطور ہدایت کار 23 مرتبہ آسکر کے لیے نامزد کیا گیا اور انہوں نے 4 بار یہ ایوارڈ اپنے نام بھی کیا۔

ووڈی ایلن نے آسکر کے علاوہ بھی دیگر متعدد اعلیٰ فلمی ایوارڈز جیت رکھے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024