• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

جعلی اکاؤنٹس کیس: انٹرپول نے گرفتار مرکزی ملزم ایف آئی اے کے حوالے کردیا

شائع February 9, 2019
اسلم مسعود کو اکتوبر میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں انٹرپول نے گرفتار کیا تھا — فوٹو: شٹر اسٹاک
اسلم مسعود کو اکتوبر میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں انٹرپول نے گرفتار کیا تھا — فوٹو: شٹر اسٹاک

راولپنڈی: سعودی عرب میں انٹرپول کے ہاتھوں گرفتار جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزمان میں سے ایک اسلم مسعود کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسلم مسعود کو اکتوبر میں سعودی عرب کے شہر جدہ میں انٹرپول کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا، جسے اب اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس: ’334 افراد، 210 کمپنیاں مشکوک ٹرانزیکشنز میں ملوث‘

سعوی عریبین ایئرلائن کی فلائٹ نمبر ایس وی-722 سے اسلام آباد پہنچانے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے اسلم مسعود کو تحویل میں لیا گیا، جنہیں اومنی گروپ آف کمپنیز کا چیف فنانشل آفیسر بتایا جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ اسلم مسعود کو جعلی اکاؤنٹس کیس کا ماسٹر مائنڈ بھی تصور کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں شامل سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت 19 افراد میں سے اسلم مسعود ایک مرکزی ملزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری، فریال تالپور ایف آئی اے کے سامنے پیش

ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد گزشتہ برس اکتوبر میں جدہ میں اس کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

جس کے بعد انہیں اسلام آباد لایا گیا جہاں ایف آئی اے کی 4 رکنی ٹیم نے انہیں ایئرپورٹ سے اپنی حراست میں لے کر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا۔


یہ خبر 09 فروری 2019 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024