• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

پی ایس ایل کے آغاز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مداحوں کیلئے تحفہ

شائع February 8, 2019 اپ ڈیٹ February 9, 2019
کوئٹہ نے مداحوں کے لیے اسنیپ چیٹ کا فلٹر متعارف کروادیا — فائل فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر
کوئٹہ نے مداحوں کے لیے اسنیپ چیٹ کا فلٹر متعارف کروادیا — فائل فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کا آغاز ہونے جارہا ہے اور ایسے میں تمام ٹیمیں اپنے اپنے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کروانے کی کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔

ایسی ہی ایک کوشش پی ایس ایل کی فرنچائز 'کوئٹہ گلیڈی ایٹرز' کی جانب سے دیکھنے میں آئی جب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کے لیے ایک مہم شروع کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پیغامات کے ایک سافٹ ویئر 'اسنیپ چیٹ' میں ایک فلٹر متعارف کروایا گیا ہے جس کی مدد سے اس ایپ میں اپنی تصویر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہیلمٹ لگایا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر' پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اس فلٹر کا اعلان کیا گیا اور ساتھ میں اس فلٹر کا استعمال کرنے کا کہا گیا۔

اسنیپ چیٹ پر دکھائی دینے والے اس فلٹر سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداح نہ صرف مستفید ہو رہے ہیں بلکہ اسے اپنی پسندیدہ ٹیم کی جانب سے اپنے لیے تحفہ بھی قرار دے رہے ہیں۔

گلیڈی ایٹرز کے مداحوں نے جب اسنیپ چیٹ کے اس فلٹر کو استعمال کرکے اپنی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں تو ٹیم نے اسے محبت قرار دیتے ہوئے بے حد پسند کیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی 2 مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔

سرفراز احمد کی کپتانی میں میدان میں اترنے والی کوئٹہ کی ٹیم کو پہلے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ دوسرے فائنل میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024