ملتان میں اسلحے کے زور پر ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری
ملتان میں فارمیسی کی دکان میں مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 2 لاکھ روپے سے زائد رقم اور موبائل فون چھین لیے۔
ڈان نیوز کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 4 ملزمان کو فارمیسی میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بہاؤ الدین زکریا کے علاقے میں ہوئی واردات کے دوران 3 ڈاکووں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے منہ پر ماسک، جبکہ ایک نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا۔
اس دوران ڈاکو فارمیسی میں موجود لوگوں کو ڈراتے دھمکاتے بھی رہے۔
واردات کے بعد ڈاکو باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔