• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

قومی اسمبلی کی 36 قائمہ کمیٹیاں قائم، اراکین کے ناموں کا بھی اعلان

شائع February 5, 2019

اسپکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان زیریں کی 36 قائمہ کمیٹیاں قائم کردیں جن میں شامل اراکین کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا۔

نئی قائم شدہ قائمہ کمیٹیوں میں نہ صرف سیاسی جماعتوں بلکہ آزاد اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں، جن کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نیشنل سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے دفاع 20 اراکین پر مشتمل ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے طاہر صادق، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے غوث بخش مہر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے برجیس طاہر بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی: قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کے فارمولے پر حکومت اور اپوزیشن رضامند

اس کمیٹی میں پی ٹی آئی کے 8، مسلم لیگ (ن) کے 5، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 3 جبکہ جی ڈی اے، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے ایک، ایک اراکین شامل ہیں۔

اسی طرح قائمہ کمیٹی برائے داخلہ بھی 20 اراکین پر مشتمل ہے جس میں 9 اراکین تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) سے 5 اور پیپلز پارٹی سے 3 اراکین شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک، بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کی جانب سے سردار اختر مینگل، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مریم اورنگزیب اور پیپلز پارٹی کے عبدالقادر پٹیل شامل ہیں۔

قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے 20 اراکین میں سے 10 تحریک انصاف، 5 مسلم لیگ (ن) اور 2 پیپلز پارٹی سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی: قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ کے لیے نام فائنل

ان میں پی ٹی آئی کے سید فخر امام، مخدوم زین حسین قریشی اور ملیکا علی بخاری، مسلم لیگ (ن) کی زہرہ ودود فاطمی، پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر اور آزاد رکن اسمبلی محسن داوڑ شامل ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں شامل ہیں، جبکہ ان کے والد آصف علی زرداری کسی بھی کمیٹی میں شامل نہیں ہیں۔

اسی طرح سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کسی بھی کمیٹی میں شامل نہیں ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما خواجہ محمد آصف قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ کمیٹیوں کے سربراہان کے ناموں کا اب تک اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم کمیٹیاں اپنے پہلے اجلاس میں مشاورت کے بعد اپنے سربراہان کے ناموں کا اعلان کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024