• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ڈی جی آئی ایس پی آر سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کی ملاقات

شائع February 5, 2019
ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو پشاور زلمی کی شرٹ بھی پیش کی — فوٹو: پشاور زلمی ٹویٹر
ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو پشاور زلمی کی شرٹ بھی پیش کی — فوٹو: پشاور زلمی ٹویٹر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور سے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور فرنچائز چیئرمین جاوید آفریدی نے ملاقات کی۔

میجر جنرل آصف غفور نے ڈیرن سیمی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔

انہوں نے ڈیرن سیمی کی ایک بار پھر پاکستان آمد اور پاکستانیوں سے محبت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیرن سیمی جس طرح پاکستان سے محبت کرتے ہیں پاکستانی قوم کے بھی ان کے لیے یہی جذبات ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھی ڈیرن سیمی کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ گزشتہ دو سالوں کی طرح اس سال بھی پاکستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو پشاور زلمی کی شرٹ بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کٹ کی تقریب رونمائی کے سلسلے میں پشاور پہنچے تھے، جہاں انہوں نے آرمی پبلک اسکول کا بھی دورہ کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول اور حملے میں متاثر ہونے والے طلبہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

انہوں نے اسکول آڈیٹوریم میں اپنے اعزاز میں ہونے والی تقریب سے خطاب بھی کیا اور 16 دسمبر 2016 کو دہشت گردی کا شکار بننے والے طلبہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے پیغام میں پشاور کے لوگوں سے ملنے والی محبت کو سچی محبت قرار دیتے ہوئے پشاور کے باسیوں کا شکریہ ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024