• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یاسین ملک کی کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر تنقید

شائع February 5, 2019

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے چیئر مین یاسین ملک نے بھارتی قابض فوج کی جانب سے کشمیر میں مظالم پر بین الاقوامی برادری کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے یاسین ملک نے ایک ویڈیو پیغام میں پوری پاکستان قوم اپنا کاروبار معطل کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کررہی ہے، میں پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ آج کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’آج کے دن میں بین الاقوامی برادری سے کہوں گا کہ آپ ہی نے کہا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا صرف فوجی حل ہے؟ لیکن آج یہی بین الاقوامی برادری افغانستان میں امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کر رہی ہے کیونکہ انہیں سمجھ آگیا ہے کہ کسی قوم کو فوجی طاقت سے زیر نہیں کیا جاسکتا بلکہ تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ہوسکتا ہے‘۔

مزید پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

یاسین ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھی آپریشن چل رہا ہے، یہاں بھی بچوں سے لے کر بزرگوں اور عورتوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا، یہاں پیلیٹ گنز کا استعمال کیا جارہا لیکن بین الاقومی برادی نے کشمیر کے معاملے پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'کشمیری عوام بھی انسان ہیں، لہٰذا اگر بین الاقوامی برادری دنیا میں امن قائم کرنا چاہتی ہے تو جس طرح وہ افغانستان میں امن کے لیے اقدامات کر رہی ہے، اسی طرح کشمیر کے مسئلے کا بھی حل تلاش کرنا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیا میں حقیقی امن سامنے آئے‘۔

پاکستان کی حمایت ہمارے حوصلے بلند کرتی ہے، مشعال ملک

ادھر جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کی چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستانی عوام کا مظلوم کشمیریوں سے ’غیر مشروط اور بے پناہ حمایت‘ کا مظاہرہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اس سے ہمارے حوصلے بلند ہوں گے اور ہمیں کشمیر پر قبضے اور بھارتی مظالم کے خلاف خلاف لڑنے میں ہمت ملے گی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ایک دن ایسا آئے گا جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی ہوا چاروں طرف ہوگی اور ہم سے ہمارے حق کا کیا گیا وعدہ وفا ہوگا، اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت ہمارا قانونی حق ہمیں فراہم کیا جائے جیسے ددنیا کے ہر انسان کو عزت، وقار اور آزادی کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی پارلیمانی گروپ نے کشمیر میں بھارتی جارحیت کی تصدیق کردی

انہوں نے کہا کہ ’پاکستانی قوم کی جمہوری آواز سے پوری دنیا کو ہماری تحریک کا پیغام پہنچ رہا ہے‘۔

مشعال ملک نے کہا کہ ’پاکستان کے ہر طبقے کے کشمیری عوام کا درد سمجھتے ہیں، تمام کاروباری افراد ایک دن ہمارے لیے نقصان اٹھاتے ہیں، بچے اسکول نہیں جاتے بلکہ سڑکوں پر ہمارے لیے احتجاج کرتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ڈاکٹرز، انجینئرز اور میڈیا کے افراد بھی مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم کے خلاف غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024