• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گھوٹکی میں 7 سالہ بچی کا 'ریپ'، ملزم گرفتار

شائع February 4, 2019
دکاندار کو اوباڑو کے گاؤں کھمبرا سے گرفتار کیا گیا — فائل فوٹو
دکاندار کو اوباڑو کے گاؤں کھمبرا سے گرفتار کیا گیا — فائل فوٹو

سندھ کے ضلع گھوٹکی کے تعلقہ اوباڑو میں دکاندار کو 7 سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے پر گرفتار کرلیا گیا۔

دکاندار کو اوباڑو کے گاؤں کھمبرا سے گرفتار کیا گیا۔

اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) قمر عباس نے کہا کہ مشتبہ شخص کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متاثرہ بچی کے والد کے مطابق ان کی بیٹی ٹافیاں لینے دکان پر گئی تھی جہاں دکاندار نے اسے اغوا کیا اور دکان کے ساتھ واقع کمرے میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان: کم عمر لڑکی کے ریپ، قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت

میڈیکو لیگل افسر ڈاکٹر افشاں کا کہنا تھا کہ بچی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اوباڑو کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

زیادتی کی تصدیق کے لیے متاثرہ بچی کے خون کے نمونے لے کر طبی جانچ کے لیے روہڑی لیبارٹری بھیج دیئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر افشاں نے کہا کہ کیمیکل لیبارٹری کی رپورٹ آنے کے بعد حتمی رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024