پانچویں جماعت کی ہادیہ نے دنگ کردینے والے سر بکھیر دیے
پاکستانی میوزک انڈسٹری نے دنیا کو نصرت فتح علی خان، عابدہ پروین اور غلام فرید صابری جیسے ہیرے دیے جن کی آواز دنیا کے ہر کونے میں سنی اور پسند کی جاتی ہے۔
اور اب اس ہی میوزک انڈسٹری کے ذریعے ایک ایسی بچی سامنے آئی ہے، جس کی آواز کے سحر میں لوگ مبتلا ہورہے ہیں۔
8 سالہ ہادیہ اس وقت انٹرنیٹ کی دنیا میں خوب وائرل ہورہی ہے، جس کا گانا ’بول ہو‘ حال ہی میں سامنے آیا۔
یہ گانا نیس کیفے بیسمنٹ کے سیزن 5 میں سامنے آیا، جس کا آغاز گزشتہ ہفتے ہی ہوا ہے۔
اس سیزن کا پہلا گانا ’بول ہو‘ پاکستانی میوزک بینڈ سوچ کا گانا ہے، جسے اس سیزن میں ہادیہ ہاشمی اور سوچ بینڈ کے گلوکار عدنان نے گایا۔
ہادیہ ہاشمی 5ویں جماعت کی طالبہ ہیں، جو پہلی بار نیس کیفے بیسمنٹ کا حصہ بنیں۔
نیس کیفے بیسمنٹ کی پروڈکشن ذالفقار جبار خان (ذلفی) کررہے ہیں۔
ننھی ہادیہ کے حوالے سے ذلفی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’2018 فروری میں میری ملاقات ہادیہ سے میوزک اکیڈمی میں ہوئی، جہاں میں نے ان کا اوڈیشن کیا، اس بچی نے مجھے دلا دیا، اس روز میں نے فیصلہ کیا تھا کہ ایک دن پوری دنیا اس بچی کے ٹیلنٹ کی گواہی دے گی‘۔
سوشل میڈیا پر صارفین اس بچی کی آواز کو جادو قرار دے رہے ہیں۔
اداکار علی رحمٰن خان کا کہنا تھا کہ ’ہادیہ ہاشمی کا نام دنیا طویل عرصے تک یاد رکھے گی‘۔
ان کا کہنا تھا ’اس بچی کی آواز ناقابل یقین ہے‘۔
یہ بھی ہادیہ کی آواز کے دیوانے بن گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ 8 سالہ بچی قوم کو اپنی آواز سے جگا رہی ہے۔
ان کے مطابق یہ بچی بہترین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہادیہ کا ٹیلنٹ بہترین ہے۔
’بول ہو‘ کے ساتھ ساتھ نیس کیفے بیسمنٹ کا دوسرا گانا ’محبوبہ‘ بھی ریلیز ہوا۔
اس گانے کو بھی انٹرنیٹ پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔