• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

'شہزادی ڈیانا اپنے محبوب کے ساتھ پاکستان منتقل ہونا چاہتی تھیں'

شائع February 3, 2019 اپ ڈیٹ February 4, 2019
جمائمہ خان اور شہزادی ڈیانا — اے ایف پی فائل فوٹو
جمائمہ خان اور شہزادی ڈیانا — اے ایف پی فائل فوٹو

بہترین شخصیت کی مالک شہزادی ڈیانا کو اس جہان فانی سے رخصت ہوئے 21 برس ہوچکے ہیں مگر ان کی زندگی کے ایسے گوشوں مسلسل سامنے آتے رہتے ہیں، جن کا علم بہت کم افراد کو ہوتا ہے۔

گزشتہ دنوں برطانوی روزنامے ایکسپریس نے اپنی ایک رپورٹ میں آنجہانی پرنسز آف ویلز کی ایک قریبی دوست کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ شہزادی ڈیانا ایک پاکستانی کی محبت میں گرفتار اور پاکستان ہی منتقل ہوجانے کے لیے تیار تھیں۔

رپورٹ میں شیزادہ ڈیانا کی قریبی دوست اور موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کے 2013 کو ونیٹی فیئر کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : جب شہزادی ڈیانا نے اپنی موت کی پیشگوئی کی

جمائمہ خان نے اس انٹرویو میں بتایا کہ شہزادی ڈیانا پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان سے شادی کرنا چاہتی تھیں اور برطانیہ چھوڑنے کر پاکستان بسنے کے لیے تیار تھیں۔

فروری 1996 میں لاہور میں ایک تقریب کی تصویر — اے ایف پی فوٹو
فروری 1996 میں لاہور میں ایک تقریب کی تصویر — اے ایف پی فوٹو

ڈاکٹر حسنات خان اس زمانے میں برطانیہ میں ہارٹ سرجن کے طور پر کام کررہے تھے اور لیڈی ڈیانا کے دیگر معاشقوں کے برعکس پاکستانی نژاد ڈاکٹر سے ان کے تعلق کو زیادہ پبلسٹی نہیں ملی۔

جمائمہ خان نے انٹرویو میں کہا 'ڈیانا حسنات خان کی محبت میں پاگل اور شادی کرنا چاہتی تھیں، یہاں تک کہ پاکستان میں رہنے کے لیے بھی تیار تھیں، اور یہ بھی ان وجوہات میں سے ایک ہے جو ہم دوست بنے'۔

ان کا مزید کہنا تھا ' ڈیانا مجھ سے جاننا چاہتی تھیں کہ پاکستان میں زندگی گزارنا میرے لیے کس حد تک مشکل ثابت ہوئی'۔

خیال رہے کہ جمائمہ خان نے عمران خان سے شادی کے بعد پاکستان میں رہائش اختیار کرلی تھی۔

22 فروری 1996 کی اس تصویر میں عمران خان لیڈی ڈیانا کے ساتھ شوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور کا دورہ کر رہے ہیں — اے پی فوٹو
22 فروری 1996 کی اس تصویر میں عمران خان لیڈی ڈیانا کے ساتھ شوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور کا دورہ کر رہے ہیں — اے پی فوٹو

جمائمہ خان کے مطابق پرنسز آف ویلز نے 2 بار پاکستان کا دورہ کرکے یہاں مستقل رہائش کے لیے ان سے مشورہ کیا 'ڈیانا پاکستان میں عمران خان کے ہسپتال کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مدد کے لیے آئی تھیں، مگر دونوں بار وہ چھپ کر ان کے خاندان سے بھی ملیں تاکہ حسنات سے شادی کے امکانات پر بات کرسکیں'۔

ونیٹی فیئر کے لیے کام کرنے والی سارہ ایلیسین نے دعویٰ کیا 'شہزادی ڈیانا کا تعلق 1995 سے 1997 تک ڈاکٹر حسنات خان سے رہا، یہ جوڑا شادی کرنا چاہتا تھا، مگر ڈاکٹر کی والدہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔ شہزادی نے اپنے دوستوں کو بتایا کہ وہ حسنات سے شادی کے بعد ایک بیٹی کی خواہشمند ہیں'۔

شہزادی ڈیانا حسنات کے خاندان کے بارے میں جاننا چاہتی تھیں خصوصاً ان کی والدہ کی منظوری حاصل کرنا چاہتی تھیں۔

فوٹو بشکریہ ڈیلی مرر
فوٹو بشکریہ ڈیلی مرر

جمائمہ نے اس حوالے سے بتایا 'اپنے بیٹے کی کسی انگلش لڑکی شادی ہر قدامت پسند پشتون ماں کے لیے بھیانک خواب ہے، آپ اپنے بیٹے کو تعلیم کے لیے برطانیہ بھیجتے ہیں اور وہ اپنے ساتھ ایک انگلش دلہن لے آتا ہے، جو کہ خوفزدہ کردیتا تھا´۔

رپورٹ میں شہزادی ڈیانا کے کچھ دوستوں کے حوالے سے کہا گیا کہ حسنات کی جانب سے شادی سے انکار پر پرنسز آف ویلز دلبرداشتہ ہوگئی تھیں، اس بارے میں جمائمہ خان نے بتایا 'ڈاکٹر حسنات اس بات سے نفرت کرتے تھے کہ اس شادی کے بعد ان کی پوری زندگی پبلسٹی کی زد میں رہے گی'۔

اپنی موت سے قبل شہزادی ڈیانا نے اپنے ایک دوست کو بتایا 'ہر ایک نے مجھے فروخت کیا، حسنات واحد شخص ہیں جس نے مجھے کبھی فروخت نہیں کیا'۔

ڈاکٹر حسنات سے تعلق ختم ہونے پر لیڈی ڈیانا نے دودی الفائید سے نیا تعلق شروع کیا۔

خیال رہے کہ 19 جولائی 1981 کو لیڈی ڈیانا کی شادی شہزادہ چارلس سے ہوئی جسے دنیا بھر کے میڈیا نے دکھایا اور دو بچوں کی پیدائش بھی ہوئی۔

دو بچوں کی پیدائش کے بعد شہزادہ چارلس کی سرد مہری سے لیڈی ڈیانا کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی اور شادی کے مقدس بندھن میں دراڑ پیدا ہونے لگی۔

مزید پڑھیں : شہزادی ڈیانا کی یاد میں

20 دسمبر 1995 میں شہزادی ڈیانا اور ان کے شوہر شہزادہ چارلس کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

تبصرے (2) بند ہیں

Babu Feb 04, 2019 01:41pm
Both Jemima and Princess Diana are victims of spouse disloyalty.
sam Feb 04, 2019 09:38pm
Where is Mr. Hasnat by the way? Unka is hawale se bayan kafi interesting ho ga.

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024