• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جنوبی افریقہ کی پاکستان کو شکست، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتوحات کا تسلسل ختم

شائع February 3, 2019 اپ ڈیٹ February 7, 2019
جنوبی افریقہ پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرچکی ہے—فوٹو:اے پی
جنوبی افریقہ پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرچکی ہے—فوٹو:اے پی
سرفراز کی عدم موجودگی شعیب ملک پاکستان کی قیادت کررہے ہیں—فوٹو:ڈان نیوز
سرفراز کی عدم موجودگی شعیب ملک پاکستان کی قیادت کررہے ہیں—فوٹو:ڈان نیوز

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے جینیمان مالان کا پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا جنہوں نے ریز ہینڈرکس کے ساتھ اوپننگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 58 رنز بنے۔

اپنا پہلا میچ کھیلنے والے مالان 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم ان کے بعد آنے والے بلے باز ڈوسن نے برق رفتاری سے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن ہینڈرکس صرف 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس وقت جنوبی افریقہ کا اسکور 90 رنز تھا۔

ڈوسن نے 45 رنز کی اننگز میں ایک چوکا اور 4 چھکے لگائے اور صرف 27 گیندوں کا سامنا کیا اور 126 کے اسکور پر شاہین شاہ آفریدی کو وکٹ دے بیٹھے۔

جوہانسبرگ میں جب جنوبی افریقہ نے 18 ویں اوور کی پہلی گیند پر 3 وکٹوں پر 140 رنز بنایا تھا تو بارش کے شروع ہوئی اور میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روک دیا گیا اور وکٹ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا، اس وقت کپتان ڈیوڈ ملر 25 اور کلاسان 2 رنز پر کھیل رہے تھے۔

بارش کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میزبان بلے بازوں نے مزید جارحانہ بلے بازی کو مظاہر کرتے ہوئے 48 رنز کا اضافہ کیا۔

ڈیوڈ ملر اور کلاسان نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز کی شراکت قائم کی اور مزید کوئی وکٹ گرنے نہیں دی اور اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن دلا دی۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: فاف ڈیوپلیسی کا آرام، ڈیوڈ ملر دوسرے میچ کیلئے جنوبی افریقی کپتان مقرر

ملر نے 29 گیندوں کا سامنا کیا جس میں 4 چوکے اور 5 چھکوں کی مدد سے آؤٹ ہوئے بغیر 65 رنز بنائے جبکہ کلاسان نے صرف 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

بارش کے باعث خلل پڑنے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو فخر زمان اور بابراعظم نے پہلی وکٹ وکٹ میں 45 رنز بنائے تاہم فخر زمان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

بابراعظم اور حسین طلعت نے دوسری وکٹ میں بہترین شراکت کرتے ہوئے 102 رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں جس کے بعد کوئی بڑی شراکت نہ بن سکی۔

پاکستان کی جانب سے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز بابراعظم تھے جو 90 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر پویلین لوٹے، انہوں نے 58 گیندوں کا سامنا کیا اور 13 چوکوں اور ایک چھکے سے اپنی اننگز کو مزین کیا۔

بابراعظم کے آؤٹ ہوتے ہی دیگر بلے باز حسین طلعت کا ساتھ نہ دے سکے اور آصف علی صرف 2 رنز کا اضافہ کرکے آؤٹ ہوئے جس کے بعد حسین طلعت بھی ہمت ہار گئے، اس وقت پاکستان کا اسکور 4 وکٹوں پر 168 رنز تھا۔

پاکستان کو آخری 9 گیندوں پر جیت کے لیے 21 رنز درکار تھے لیکن عماد وسیم اور شعیب 6،6 اور حسن علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 181 رنز بنا سکی اور ایک اچھے مقابلے کے بعد میچ صرف 7 رنز سے ہار گئی، اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ نے پاکستان کے طویل عرصے تک ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناقابل شکست رہنے کے سلسلے کو بھی توڑ دیا۔

جنوبی افریقہ نے اس جیت کے ساتھ نہ صرف سیریز اپنے نام کی بلکہ پاکستان کےورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے بعد کسی بھی سیریز میں ناقابل شکست رہنے کے سلسلے کو بھی توڑ دیا۔

قبل ازیں پاکستان ٹیم کے کپتان شیعب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کے فیصلے پر کہا کہ ’بارش کی پیش گوئی ہے اس لیے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھی باؤلنگ کرکے جلدی وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے۔

سیریز کے پہلے میچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچ میں ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں رہی تاہم اس پر زیادہ توجہ دیں گے۔

شعیب ملک نے کہا کہ اس میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، فہیم اشرف کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ڈیوپلیسی کی جگہ ڈیوڈ ملر جنوبی افریقہ کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

مزیدپڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کو جنوبی افریقہ سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست

ڈیوڈ ملر کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے تاہم آج کامیچ جیت کرسیریزمیں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کوشش ہوگی کہ گزشتہ میچ کی طرح بڑا اسکور کریں۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب ڈیوڈ ملر کسی بین الاقوامی میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان کی مسلسل 9 جبکہ ہدف کے تعاقب میں مسلسل 11 فتوحات کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کو جنوبی افریقہ سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

سیریز میں رہنے کے لیے پاکستان کو اس میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 کے بعد سے لے کر اب تک پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناقابل شکست ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: شعیب ملک (کپتان)، فخر زمان، بابر اعظم، حسین طلعت، محمد رضوان، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، عثمان شنواری

جنوبی افریقہ: ڈیوڈ ملر (کپتان)، ریزا ہینڈرکس، جینیمان مالان، روسی فینڈر ڈوسن، ہینرچ کلاسن، اینڈائل فیلکوائیو، کرس مورس، لتھو سمپالا، بیورن ہینڈرکس، جونیئر ڈالا، تبریز شمسی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024