• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں پھنسی خاتون کی پاکستان سے مدد کی اپیل

شائع February 3, 2019
بھارت کے زیرتسلط کشمیر میں پھنسی پاکستانی خواتین سری نگر میں احتجاج کر رہی ہیں—
بھارت کے زیرتسلط کشمیر میں پھنسی پاکستانی خواتین سری نگر میں احتجاج کر رہی ہیں—

مظفرآباد: بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں پھنسی آزاد کشمیر کی رہائشی خاتون نے اپنی شادی ختم ہونے کے بعد آزاد کشمیر اور پاکستان کی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی جلد واپسی کے لیے کوششیں کریں۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے 27سالہ کبریٰ گیلانی کی والدہ پروین گیلانی نے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط کشمیر کی نام نہاد حکومت میری بیٹی اور ان جیسی دیگر خواتین سے کہہ رہی ہے کہ انہیں نہ صرف شہریت دی جائے گی بلکہ وہ اپنے آبائی علاقے آزاد کشمیر بھی جانے کے لیے آزاد ہوں گی لیکن کئی سالوں سے ایسا کچھ نہیں ہوا۔ حقیقت تو یہ ہے کہ انہیں صرف دھوکا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میں مظفرآباد اور اسلام آباد میں موجود حکومتوں سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے یہ کام کریں تاکہ میں اپنی بیٹی کے ہمراہ واپس آ سکوں۔

کبریٰ گیلانی نے مارچ 2010 میں 19سال کی عمر میں بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے علاقے کوکرناگ کے رہائشی محمد الطاف رتھڑ سے شادی کی تھی ۔ الطاف رتھڑ ان سیکڑوں ہزاروں کشمیریوں میں سے تھے جنہوں نے 90 کی دہائی میں لائن کنٹرول پار کر کے آزاد کشمیر میں پناہ لی تھی۔

کشمیر میں عمر عبداللہ حکومت کی جانب سے سابق فائٹرز اور ان کے اہلخانہ کی بحالی کی ’نام نہاد پالیسی‘ کے اعلان کے بعد 2014 میں یہ جوڑا نیپال کے ذریعے وہیں منتقل ہو گیا۔

کبریٰ گیلانی 2014 میں شوہر کے ہمراہ بھارت کے زیر انتظام منتقل ہوئی تھیں— فوٹو: اے ایف پی
کبریٰ گیلانی 2014 میں شوہر کے ہمراہ بھارت کے زیر انتظام منتقل ہوئی تھیں— فوٹو: اے ایف پی

البتہ شادی کے آٹھ سال بعد الطاف نے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے عاری ہونے کا الزام لگا کر کبریٰ کو 30نومبر کو طلاق دے دی تھی اور اس کے بعد سے وہ اپنے گزر بسر کے لیے دوسروں کے گھروں میں ملازمت کرنے پر مجبور ہیں۔

ان کی مشکل زندگی کی یہ داستاں اس وقت سامنے آئی جب گزشتہ ماہ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں حکام نہ ہی انہیں مستقل رہائش کا سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں اور نہ ہی اپنے اہل خانہ سے دوبارہ ملنے کے لیے پاکستان واپسی کی اجازت دے رہے ہیں۔

لائن آف کنٹرول کے پار سے آنے والی اطلاعات کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے انہیں نیا نیا پاسپورٹ جاری کردیا ہے کیونکہ اگست 2018 میں ان کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو گئی تھی لیکن اس کے باوجود جب وہ لائن کنٹرول پر دوبارہ گئیں تو انہیں بھارتی حکام نے مبینہ طور پر ’نامکمل دستاویزات‘ کی بنیاد پر واپس بھیج دیا تھا۔

ہفتے کو کبریٰ سمیت ایسی تمام خواتین نے سری نگر کے ریزیڈنسی روڈ پر احتجاج کیا تھا اور دونوں ممالک کی حکومتوں سے اپیل کی کہ وہ انسانی بنیادوں پر ان کی پاکستان واپسی کا انتظام کریں۔


یہ خبر ڈان اخبار میں 3 فروری 2019 کو شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024