• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پشاور: جائیداد کے تنازع پر باپ اور 2 بھائی قتل

شائع February 2, 2019

پشاور: جائیداد کے تنازع پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے 2 بھائیوں اور والد کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔

مذکورہ واقعہ صوبائی دارالحکومت کے متصل علاقے آشو خیل میں پیش آیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سجاد نامی ملزم کا اپنے والد اور بھائیوں سے جائیداد سے معاملے پر تنازع چل رہا تھا، تاہم گھر میں تکرار زیادہ بڑھ گئی جس کے بعد ملزم نے اپنے والد اور بھائیوں پر فائرنگ کردی۔

ملزم کے والد سکندر اور 2 بھائی ثاقب اور مشتاق فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک 4 سالہ بھائی عالم زیب زخمی ہوگیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: جائیداد کے تنازع پر 6 افراد قتل

پولیس کے جائے وقوع پر پہنچنے سے قبل ہی سجاد جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔

زخمی عالم زیب اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

مردان میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے شیرگڑھ گلبہار کالونی میں اینٹوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اینٹوں سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہوکر غلام شاہ اور امان اللہ نامی راہ گیروں پر الٹ گیا۔

امدادی ٹیموں نے دونوں افراد کی لاشوں کو تخت بھائی ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ڈرائیوار کو گرفتار کر لیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024