• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ماہرہ اس سال بھی پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

شائع February 2, 2019
فوٹو/ اسکرین شاٹ
فوٹو/ اسکرین شاٹ

ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی نے اس سال کے لیے بھی اپنا سفیر مقرر کردیا ہے۔

اداکارہ جلد اپنی ٹیم کی تشہیر اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: گلوکارہ گل پانڑہ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر

برانڈ امبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔

جبکہ پشاور زلمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی اس خبر کا اعلان کیا گیا۔

جسے بعدازاں ماہرہ خان نے بھی ری ٹویٹ کیا۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان پی ایس ایل تھری میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر اور دبئی میں ہونے والے میچز اور کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کی سپورٹ کے لیے موجود تھیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان سے قبل گلوکارہ گل پانڑہ بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہوئیں، جبکہ چند روز قبل اداکارہ ثنا جاوید کو بھی پشاور زلمی کا سفیر مقرر کیا گیا۔

ٹویٹ میں یہ بھ بتایا کہ پشاور زلمی اپنی ٹیم کا ترانہ اور کٹ کی رونمائی 4 فروری کو پشاور میں کرے گی جس کا حصہ ماہرہ خان بھی بنیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کے ترانے اور کٹ کی رونمائی، ڈیرن سیمی خصوصی طور پر پشاور آئیں گے

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا آغاز 14 فروری سے ہورہا ہے، جہاں پہلا میچ دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں کل 6 ٹیمیں اسلام آباد یونائٹیڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطان شامل ہیں، اس ایونٹ کے ابتدائی میچ متحدہ عرب امارات جبکہ باقی کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024