• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

'مودی کو سمجھنا چاہیے کشمیر پر پاکستان کا موقف صرف حکومت کا نہیں'

شائع February 2, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سے جب بھی مذاکرات ہوئے کشمیر کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔

اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی کشمیر پر ہے اور یہ ہمارے ڈی این اے میں شامل ہے، ہم کشمیر سے اور کشمیر ہم سے جدا نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کشمیری عوام کو پیغام دیا کہ زندگی میں ہمیشہ اس قوم نے فتح پائی ہے جنہوں نے جدوجہد کی، ہم کبھی کشمیر کو نہیں چھوڑیں گے۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سمجھنا چاہیے کہ کشمیر پر پاکستان کا موقف صرف حکومت کا نہیں بلکہ پورے ملک اور عوام کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اگر اللہ نے چاہا تو میں اپنی زندگی میں ہی کشمیر کو آزاد دیکھوں گا'۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے راجیو گاندھی سے جب کشمیر کے معاملے پر بات کی تو انہوں نے کہا تھا کہ مجھ سے آج تک کبھی کسی نے اس پر بات ہی نہیں کی۔

شریک چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ کشمیری بہنوں اور بھائیوں کی قربانیوں کو ہم نہیں بھلا سکتے، کشمیروں کو یکجا رکھنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا ہوکر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے بہت ظلم کیا جارہا ہے مگر میں اپنے کشمیریوں بھائیوں کو پیغام دوں گا کہ جدوجہد والی ہر قوم نے فتح حاصل کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہمارے دلوں کی دھڑکن ہے، کشمیر پر ہمارا موقف ایک ہے اور سیاسی اختلاف کے باوجود اس معاملے پر تمام جماعتیں متفق ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے ازراہ مذاق کہا کہ 'آج کل آپ کی مشکلات زیادہ ہیں، ہم آپ کو اس میں مدد کرنے کو تیار ہیں، آپ ہمارے ساتھ اس حکومت کو گرانے میں کندھا ملائیں، ہم آپ کے ساتھ کندھا ملائیں گے۔'

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024