• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ کے درمیان سرد جنگ؟

شائع January 31, 2019
دونوں نے متعدد بار ایک ساتھ کام کیا—فوٹو: فیس بک
دونوں نے متعدد بار ایک ساتھ کام کیا—فوٹو: فیس بک

شوبز انڈسٹری میں کسی سے اختلاف یا پھر کسی سے تعلق استوار کرنے کا بظاہر کوئی اصول نہیں ہوتا یا یوں کہیے کہ اختلافات اور تعلقات اس انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بھی اداکار ایک دوسرے اختلافات اور تعلقات استوار کرتے نظرآتے ہیں۔

اب اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی جانب سے کسی کا نام لیے بغیر سوشل میڈیا پر تنقید کیے جانے سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ دونوں میں سرد جنگ شروع ہوچکی ہے۔

اس سرد جنگ کی شروعات کچھ دن قبل فہد مصطفیٰ نے کسی کا نام لیے بغیر ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کی۔

فہد مصطفیٰ نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کسی شخصیت یا ویب سیریز کا نام لیے بغیر ویب سیریز کے مواد کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ عریانیت پر مبنی سیریز کو اظہار رائے کی آزادی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔

اداکار نے کسی بھی ویب سیریز، اداکار اور ہدایت کار کا نام لیے بغیر لکھا تھا کہ ’ویب سیریز میں سیکس اور عریانیت کی بات کرنا اظہار رائے کی آزادی نہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’سیکس اور عریانیت پر بات کرنا اظہار رائے کی آزادی نہیں‘: فہد مصطفیٰ

اداکار نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ عریانیت کی تشہیر، نامناسب زبان کا استعمال اور صرف سیکس پر بات کرنے کو مواد نہیں کہتے اور اسے اظہار رائے کی آزادی قرار دینا یا کہنا بند کریں۔

دونوں اشتہارات میں بھی ایک ساتھ نظر آتے ہیں—اسکرین شاٹ
دونوں اشتہارات میں بھی ایک ساتھ نظر آتے ہیں—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی فہد مصطفیٰ نے لکھا تھا کہ ویب سیریز میں اس طرح کام کرنے والے اداکار کوئی اچھا کام نہیں کر رہے۔

اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لکھا تھا تاہم ہدایت کار وجاہت رؤف نے اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئیٹ کی تھی کہ ’وہ جانتے ہیں اور ساتھ ہی انہیں اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ فہد مصطفیٰ کسی کی محنت کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کریں گے اور خصوصی طور پر اگر محنت اور کام کرنے والا شخص خود ان کی اپنی فیلڈ سے ہو۔

ساتھ ہی وجاہت رؤف نے فہد مصطفیٰ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جینے کی دعا بھی دی تھی۔

فہد مصطفیٰ نے بھی وجاہت رؤف کی ٹوئیٹ کا جواب دیا تھا اور انہوں نے دوسری ٹوئیٹ میں وضاحت کی تھی کہ ان کی تنقید کا مطلب کیا تھا اور وہ کس پر تنقید کر رہے تھے۔

فہد مصطفیٰ نے دوسری ٹوئیٹ میں وجاہت رؤف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ ان کی نہیں بلکہ غیر ملکی ویب سیریز کی بات کر رہے تھے۔

گزشتہ برس دونوں کی فلم لوڈ ویڈنگ بھی ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
گزشتہ برس دونوں کی فلم لوڈ ویڈنگ بھی ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

تاہم اب وجاہت رؤف کی ویب سیریز ’عنایہ‘ میں کام کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے بھی کسی کا نام لیے بغیر اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر کئی باتیں اشارتاََلکھی ہیں۔

مہوش حیات نے فہد مصطفیٰ کا نام لیے بغیر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی ویب سیریز ’عنایہ‘ میں ٹریلر میں دکھائے جانے والے 2 جملوں کے علاوہ بھی بہت ساری باتیں ہیں۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات کی ویب سیریز عنایہ

اداکارہ نے مزید لکھا کہ کچھ لوگوں نے عنایہ کو مکمل دیکھے بغیر تنقید شروع کردی۔

مہوش حیات نے لکھا کہ ان کی ویب سیریز میں جہاں نوجوان نسل کے مسائل کی عکاسی کی گئی ہے، وہیں عنایہ کا مواد اور مناظر بھی ٹھیک ہیں۔

عنایہ مہوش حیات کی پہلی ویب سیریز ہے—فوٹو: انسٹاگرام
عنایہ مہوش حیات کی پہلی ویب سیریز ہے—فوٹو: انسٹاگرام

ساتھ ہی انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ انہیں عقل مندی اور بڑے دل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کیوں کہ کچھ الفاظ سے پوری قوم غلط نہیں ہوسکتی۔

ساتھ ہی مہوش حیات نے اپنی ویب سیریز عنایہ کا ٹریلر بھی شیئر کیا۔

خیال رہے کہ وجاہت مسعود کی ویب سیریز ’عنایہ‘ کو رواں ماہ 21 جنوری کو بھارتی ویب اسٹریمنگ چینل پر ریلیز کیا گیا تھا۔

’عنایہ‘ میں مرکزی کردار مہوش حیات نے ادا کیا ہے اور یہ ویب سیریز ایک میوزیکل گروپ کی جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔

ویب سیریز کی دیگر کاسٹ میں گل رعنا، رباب ہاشم، اسد صدیقی اور شان بیگ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فہد مصطفیٰ کا شمار کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے—فوٹو: فیس بک
فہد مصطفیٰ کا شمار کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے—فوٹو: فیس بک

اگرچہ ویب سیریز کی کہانی میوزیکل بینڈ کے گرد گھومتی ہے، تاہم اس میں رومانس اور میوزیکل بینڈ کے اراکین کو ایک دوسرے سے محبت کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مہوش حیات اور فہد مصطفیٰ ایک ساتھ فلموں، ڈراموں اور اشتہارات میں کام بھی کر چکے ہیں اور دونوں کی جوڑی کو بھی پسند کیا جاتا ہے۔

اگرچہ دونوں نے ایک دوسرے کا نام لیے بغیر ہی سوشل میڈیا پر بیانات دیے، تاہم ان بیانات کو دونوں کے درمیان سرد جنگ کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

تبصرے (2) بند ہیں

Citizen Jan 31, 2019 11:46pm
Mehwish is accidental artist and her survival now is to work on web series with vulgar language.
علی Feb 01, 2019 06:02pm
I agree with Fahd Mustafa.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024