• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انسداد پولیو ورکرز کو خراج تحسین، ایوان وزیراعظم میں طعام کا اہتمام

شائع January 30, 2019 اپ ڈیٹ February 7, 2019
انسداد پولیو ورکرز نے موسم کی سختیاں برداشت کرتے ہوئے اپنی خدمات جاری رکھیں۔ فوٹو: ڈان نیوز
انسداد پولیو ورکرز نے موسم کی سختیاں برداشت کرتے ہوئے اپنی خدمات جاری رکھیں۔ فوٹو: ڈان نیوز

انسداد پولیو ورکرز کی خدمات کے اعزاز میں ایوان وزیراعظم میں کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے رضاکاروں کی شمالی علاقوں میں سخت موسم میں پولیو کے قطرے پلانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

ان ویڈیوز اور تصاویر میں سخت سردی اور برف باری میں بھی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ایوان وزیراعظم کے فوکل پرسن بابر بن عطا نے انسداد پولیو ورکر کو وزیراعظم آفس کے مرکزی دروازے پر خوش آمدید کہا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔

اس موقع پر بابر عطا کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو ورکرز کی ہمت اور بہادری سے جلد پاکستان پولیو سے پاک ملک بن جائے گا۔

تصویر: پاک فائٹس پولیو، ٹوئٹر
تصویر: پاک فائٹس پولیو، ٹوئٹر

انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں، ان کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے بھی انسداد پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی ہیلتھ ورکرز کا جذبہ قابل تعریف ہے، موسم کی سختی بھی انہیں اپنے مشن سے نہیں روک سکتی‘۔

ان ویڈیوز اور تصاویر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر پر SalamPolioWorker# کا ٹرینڈ بھی شروع ہوگیا۔

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے بھی ٹوئٹر پر ان حوصلہ مند ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی ان ورکرز کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کیلئے چند روز قبل مہم کا انعقاد کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک بھر سے 99 فیصد اہداف حاصل کرلئے گئے جبکہ اسلام آباد میں ہدف سے زیادہ بچوں کو انسداد پولیو ویکسین پلائی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024