• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

پشاور زلمی کا انقلابی قدم، انٹرنیشنل فٹبال لیگ کے انعقاد کا اعلان

شائع January 28, 2019 اپ ڈیٹ February 1, 2019
وزیر اعظم عمران خان اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کے درمیان ملک میں کھیلوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
وزیر اعظم عمران خان اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کے درمیان ملک میں کھیلوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی نے ایک اور انقلابی قدم اٹھائے ہوئے پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔

پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں کھیلوں کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاوید آفریدی نے اس موقع پر وزیر اعظم کو لیگ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کہ پشاور زلمی برطانیہ کی TSG کمپنی کے ساتھ مل کر پاکستان میں انٹرنیشنل فٹبال لیگ کا انعقاد کرے گی اور اس میں انٹرنیشنل فٹبال اسٹارز شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے لیگ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت اپنی اسپورٹس پالیسی اور ویژن کے تحت لیگ کے انعقاد میں مکمل تعاون کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے زلمی فاونڈیشن کے تحت ہونے والی زلمی اسکول لیگ اور زلمی مدرسہ لیگ کے پروگرامز کو بھی سراہا۔

وزیر اعظم اور جاوید آفریدی کے درمیان ملاقات میں TSG گروپ کے سربراہ احمر کنور بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، جبکہ ٹیم نے لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں بھی جگہ بنائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024