• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

سیف علی خان کی بیٹی کا 18 سال کی عمر میں پہلی محبت کا اعتراف

شائع January 28, 2019
سارہ علی خان کی محض 2 فلمیں ہی ریلیز ہوئی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
سارہ علی خان کی محض 2 فلمیں ہی ریلیز ہوئی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے یوں تو گزشتہ برس دسمبر میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ تاہم وہ فلمی کیریئر کے آغاز سے قبل ہی خبروں کی زینت بن چکی تھیں۔

دیگر نئی اداکاراؤں کے مقابلے سارہ علی خان نے سامنے آتے ہی ایک سے بڑھ کر ایک انکشافات یا بیانات دے کر میڈیا میں وہ جگہ بنائی جو ہر کسی کو نہیں ملتی۔

سارہ علی خان نے گزشتہ برس جہاں والد سیف علی خان کے سامنے کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں کہا تھا کہ اگر ان سے شادی کرنے کی مرضی پوچھی جائے تو وہ رنبیر کپور سے شادی کریں گی۔

ساتھ ہی سارہ علی خان نے کہا تھا کہ اگرچہ وہ شادی تو رنبیر کپور سے ہی کریں گی، تاہم وہ دوستی کارتک آریان سے کریں گی۔

اس بیان کے بعد بھی سارہ علی خان کئی دن تک کارتک آریان سے محبت اور ان پر فدا ہونے کی باتیں کرتی رہیں، یہاں تک اپنی فلم ’سمبا‘ کی پروموشن کے دوران ایک تقریب میں رنویر سنگھ نے انہیں کارتک آریان سے ملوایا تو وہ بے حد خوش دکھائی دی تھیں۔

چند دن قبل ہی سارہ علی خان نے کہا تھا کہ تاحال انہیں کارتک آریان نے محبت کا جواب محبت میں نہیں دیا اور وہ ان کے جواب کی منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر سے شادی اور کارتک سے دوستی کی خواہش مند ہوں، سارہ علی خان

ساتھ ہی اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ان کی والدہ امریتا سنگھ نے مشورہ دیا ہے کہ اب جب تک کارتک آریان خود ان سے بات نہیں کرتا، تب تک وہ ان سے بات نہیں کریں گی۔

اداکارہ نے رنبیر سے شادی اور کارتک آریان سے دوستی کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا—فائل فوٹو: بولی وڈ لائف
اداکارہ نے رنبیر سے شادی اور کارتک آریان سے دوستی کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا—فائل فوٹو: بولی وڈ لائف

تاہم اب سارہ علی خان نے ایک نیا بیان دے کر چند سال قبل ہونے والی چہ مگوئیوں کو سچ ثابت کر دکھایا۔

23 سالہ سارہ علی خان نے پہلی بار اعتراف کیا کہ انہیں پہلی محبت 18 سال کی عمر کے بعد ہی ہوئی تھی۔

ٹائمز ناؤ کے مطابق شوبز خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو کے دوران سارہ علی خان نے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں بھارتی ریاست مہارا شٹر کے سابق وزیر اعلیٰ اور یونین وزیر رہنے والے سشیل کمار شندے کے نواسے سے محبت کر چکی ہیں۔

سارہ علی خان ہر بات کھل کر کہنے کی عادی ہیں—فوٹو: انڈین ایکسپریس
سارہ علی خان ہر بات کھل کر کہنے کی عادی ہیں—فوٹو: انڈین ایکسپریس

سارہ علی خان نے اعتراف کیا کہ انہیں پہلی محبت ویر پہاڑیا سے ہی ہوئی اور ان دونوں کے تعلقات چند سال تک قائم رہے۔

مزید پڑھیں: سارہ علی خان کی خواہش پر کارتک آریان ہنس پڑے

سیف علی خان کی بیٹی نے ویر پہاڑیا کو بے وفا قرار دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اداکارہ کو نہ تو دھوکا دیا اور نہ ہی چھوڑ کر چلے گئے۔

سارہ علی خان کی پہلی اور دوسری فلم دسمبر 2018 میں ریلیز ہوئی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام
سارہ علی خان کی پہلی اور دوسری فلم دسمبر 2018 میں ریلیز ہوئی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے بتایا کہ ان دونوں نے متعدد مرتبہ ملاقاتیں اور علیحدگی کے بعد تاحال اداکارہ کے تعلقات کسی اور لڑکے سے استوار نہیں ہوئے۔

دونوں کے درمیان کچھ عرصے تک تعلقات رہے—فائل فوٹو: بولی وڈ منترا
دونوں کے درمیان کچھ عرصے تک تعلقات رہے—فائل فوٹو: بولی وڈ منترا

اداکارہ نے تصدیق کی کہ اب ان کے اور ویر پہاڑیا کے درمیان تعلقات نہیں رہے اور نہ ہی اس وقت ان کے کسی اور لڑکے سے تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی کی بیٹی کو خوابوں کا شہزادہ مل گیا

تاہم اداکارہ نے ویر پہاڑیا سے تعلقات ختم ہونے کی وجہ نہیں بتائی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سارہ علی خان اور ویر پہاڑیا کے درمیان تعلقات کی خبریں 2016 میں سامنے آئی تھیں۔

دونوں کے درمیان 2016 سے قبل تعلقات استوار ہوئے—فائل فوٹو: ٹائمز ناؤ
دونوں کے درمیان 2016 سے قبل تعلقات استوار ہوئے—فائل فوٹو: ٹائمز ناؤ

جس وقت ان دونوں کے تعلقات کی خبریں سامنے آئیں، اس وقت سارہ علی خان کی عمر 20 سال تھی، تاہم اطلاعات کے مطابق ان کے تعلقات 2016 سے قبل استوار ہوئے تھے۔

دونوں کی رومانوی تصاویر سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھیں۔

سارہ علی خان اعتراف کر چکی ہیں کہ انہیں کارتک آریان سے دوستی کی خواہش ہے—فوٹو: انسٹاگرام
سارہ علی خان اعتراف کر چکی ہیں کہ انہیں کارتک آریان سے دوستی کی خواہش ہے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024