• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شام: اتحاد کے میزائل حملے میں داعش جنگجوؤں سمیت 42 افراد ہلاک

شائع January 26, 2019
امریکی اتحاد کی جانب سے حملے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا — فائل فوٹو/اے ایف پی
امریکی اتحاد کی جانب سے حملے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا — فائل فوٹو/اے ایف پی

مشرقی شام میں امریکی اتحاد کے میزائل حملے میں 13 عام شہریوں سمیت 42 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق امریکا کی زیر قیادت اتحاد کی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) مشرقی صوبے دیر الزور سے دہشت گرد تنظیم 'داعش' کے ٹھکانے کو ختم کرنے کے لیے نبرد آزما ہے۔

انسانی حقوق کے شامی مبصر گروپ نے کہا کہ باغوز گاؤں کے قریب زرعی اراضی پر قائم گھروں پر کم فاصلے والے میزائلوں کے حملے میں 42 افراد ہلاک ہوئے۔

گروپ کے بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں بچوں سمیت 13 عام شہری بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شام میں داعش کا خودکش حملہ، 4 امریکی فوجیوں سمیت متعدد ہلاک

امریکی اتحاد کی جانب سے حملے سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ماضی میں اس کی طرف سے یہ بیانات آتے رہے ہیں کہ وہ داعش کے خلاف حملوں میں شہریوں کو نشانہ نہ بنائے جانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

شامی مبصر گروپ کے سربراہ رامی عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ 'یہ علاقہ دہشت گردوں کے جوابی حملوں کے لیے لانچ پیڈ ہے۔'

واضح رہے کہ ایس ڈی ایف گزشتہ سال ستمبر سے دی الزور میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں داعش کے خلاف لڑ رہی ہے، جس میں اسے بڑی حد تک کامیابی مل چکی ہے۔

مزید پڑھیں: شام میں داعش کے جوابی حملے میں 32 افراد ہلاک

مبصرین کے مطابق ستمبر سے شروع ہونے والے اس آپریشن میں اب تک داعش کے ایک ہزار 100 سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوئے جبکہ شامی ڈیموکریٹک فورسز کے 600 سے زائد اہلکار بھی مارے گئے۔

شامی مبصر گروپ نے کہا کہ جمعرات کو داعش کی باغوز پر دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی تھی، جبکہ دونوں طرف سے حملوں میں 50 جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024