• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

میرا ہیرو! عبداللہ کے ابا سراپا عاجز ہیں، خوش بخت سرفراز

شائع January 26, 2019 اپ ڈیٹ January 29, 2019
سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کھلاڑی سے ذاتی طور پر معذرت کی—فوٹو:خوش بخت ٹویٹر
سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کھلاڑی سے ذاتی طور پر معذرت کی—فوٹو:خوش بخت ٹویٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو جنوبی افریقہ کے دورے میں پے در پے شکستوں نے جنجھلاہٹ کا شکار کردیا اور دوسرے ون ڈے میچ کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑی پر نسل پرستانہ جملے ادا کرتے ہوئے پایا گیا، تاہم ٹیم انتظامیہ کے بعد اب ان کی اہلیہ بھی کپتان کے حق میں میدان میں آگئی ہیں۔

سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے سوشل میڈیا میں ٹویٹر کے ذریعے اپنے خاوند کا دفاع کیا جہاں انہوں نے نہ صرف خود ٹویٹ کیے بلکہ دوسرے صارفین کے ان ٹویٹس کو بھی ری ٹویٹ کیا جو سرفراز کے حق میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں:نسل پرستانہ جملہ: سرفراز نے فلکوایو سے ملاقات کر کے معذرت کر لی

خوش بخت نے گزشتہ روز میچ سے قبل سرفراز اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ایندائل فلکوایو کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے سرفراز کی ٹویٹ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کھلاڑی سے مل کر معذرت کر لی ہے، کے جواب میں لکھا ‘میرا ہیرو’۔

سرفراز کی اہلیہ نے اس کے بعد ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں سرفراز اور بیٹے عبداللہ بچوں کے ساتھ دوڑ رہے ہیں۔

خوش بخت نے ویڈیو سے سرفراز کا دفاع کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ‘یہ نیلسن مینڈیلا اسکوائر ہے جہاں عبداللہ اور ان کے ابا مقامی بچوں کے ساتھ دوڑ رہے ہیں، یہ ان کا اصل روپ ہے، سنجیدہ اور عاجز’۔

یاد رہے کہ سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں متوقع شکست کو دیکھتے ہوئے غصے کے عالم میں جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ایندائل فلکوایو پر 'نسل پرستانہ' جملے کہے تھے جس کو براہ راست سنا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: غصے میں کہے الفاظ پر معذرت خواہ ہوں، سرفراز احمد

سرفراز نے میچ کی دوسری اننگز کے دوران ایندائل فلکوایو کو پکارتے ہوئے کہا تھا کہ ’ابے کالے، تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں آج، کیا پڑھوا کے آیا ہے تو‘۔

قومی ٹیم کے کپتان کی یہ ویڈیو میچ کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی اور انہیں پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز نے بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بعدازاں سرفراز احمد نے اپنے الفاظ پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا مقصد کسی کو نشانہ بنانا نہیں تھا جبکہ پی سی بی نے بھی ٹیم کے کپتان کی جانب سے نسل پرستانہ جملے کسنے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقی کپتان اور ٹیم نے سرفراز کو معاف کردیا

بعد ازاں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے قومی ٹیم کے کپتان کی معذرت قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ٹیم نے نسل پرستانہ جملے کسنے والے سرفراز احمد کو معاف کردیا ہے۔

سیریز کے تیسرے میچ سے قبل سرفراز احمد نے ایندائل فلکوایو سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کر کے معذرت کی تھی اور اس موقع پر دونوں ٹیموں کے منیجرز بھی موجود تھے۔

آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے نے معاملے کی رپورٹ کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کو بھجوا دی جو اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024