• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

چھوٹے بچوں کے ساتھ ہوائی سفر پرسکون بنانے کے 9 طریقے

شائع February 2, 2019

چھوٹے بچوں کے ساتھ ہوائی سفر کبھی کبھار پریشانیوں کا باعث بن جاتا ہے۔ سفر کے دوران اکیلے ہوں تو بھی ایئرپورٹ پر انتظار کی گھڑیاں گزارنے میں سخت بیزاری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن بچے ساتھ ہوں تو بیزاری کا عالم کیا ہوگا اس کا اندازہ آپ خود ہی لگاسکتے ہیں۔ تھکن سے چُور والدین کو تو چھوڑیے مصروف ایئرپورٹ پر کوئی بھی شخص جذبات پر قابو کھونا نہیں چاہے گا۔

لیکن یہاں ایسے 9 طریقے پیش کیے جارہے ہیں جن کا خیال رکھا جائے تو بچوں کے ساتھ ہوائی سفر کرنے اور ایئرپورٹ پر وقت گزارنے میں دشواریوں سے بچاسکتا ہے بلکہ یہ وقت پُرلطف بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

1 کار سیٹ ساتھ لائیے

چونکہ آپ جہاز پر کار سیٹ لے جاسکتے ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ ایک ایسی کار سیٹ پر پیسے خرچ کریں جس میں پہیے ہوں اور ایئرپورٹ پر اسٹرولر کے طور پر بھی استعمال کی جاسکتی ہوں۔

2 اسنیکس مت بھولیے گا

ہم جانتے ہیں ایئرپورٹ پر ہر قسم کی کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہوتی ہیں لیکن بچوں کو تو ہر جگہ اپنی من چاہی اور پسندیدہ چیز کھانی ہوتی ہے۔ لہٰذا اپنے بچوں کے پسندیدہ اسنیک کو بیگ میں ضرور رکھیں۔ اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اگر بچے کا پیٹ بھرا ہوگا تو آپ کو یہ تسلی ہوگی کہ وہ عین ٹکٹ کاؤنٹر پر ’بھوک لگی ہے‘ کی ضد شروع نہیں کرے گی۔

3 چھوٹے چھوٹے تحفے

فلائٹ میں جب کافی وقت ہو تو کھلونوں کی دکان پر جاکر چھوٹے کھلونے خریدیے اور انہیں گفٹ پیک کردیجیے۔ جب بچے شور و غل سے آپ کو تنگ کرنے لگیں تو انہیں ان تحفوں کو کھولنے کے کام پر لگادیں۔ اس طرح جب وہ تحفے کی پیکنگ کھولیں گے تو انہیں کھیلنے کے لیے ایک نیا کھلونا مل جائے گا۔

4 ماں کا دودھ اور فارمولہ دودھ ساتھ لانے کے قواعد و ضوابط معلوم کرلیجیے

کوئی ماں نہیں چاہے گی کہ اس نے گھنٹوں بیٹھ کر جو اپنا دودھ بوتل میں بند کیا اسے سیکیورٹی چیکنگ عمل کے دوران پھینک دیا جائے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہوائی سفر سے پہلے ہی جہاز میں ماں کا دودھ یا دیگر پانی جیسی چیزوں کو ساتھ لانے کے حوالے سے ضروری قوائد و ضوابط کی تمام تر معلومات حاصل کرلیجیے۔ ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ آُپ جن چیزوں کی جہاز میں لانے کی اجازت ہے اس کی لسٹ اپنے موبائیل فون میں ہی محفوظ کرلیجیے۔

5 فیملی لائن کا فائدہ اٹھائیں

چند ایئرپورٹس پر فیملیز کے لیے سیکیورٹی کا عمل سہل بنانے کے غرض سے خصوصی فیملی لائن کا انتظام ہوتا ہے۔ لہٰذا ایئرپورٹ انتظامیہ یا دیگر ذرائع سے معلومات حاصل کیجیے کہ ایئرپورٹ میں فیملی لائن ہے یا نہیں۔ اگر ہے تو اس لائن کا فائدہ اٹھایے۔

6 فلائٹ کا وقت کون سا ٹھیک رہے گا؟

اگر آپ کا بچہ اچھی نیند کرنے کا عادی ہے تو آپ کو اپنی فلائیٹ کا وقت اس کی نیند کے اوقات کو مد نظر رکھتے ہوئے کرنا ہوگا۔ کیونکہ اگر اگر آپ کا بچہ جہاز میں اپنی نیند پوری کرے گا تو اس طرح یہ ہوائی سفر نہ صرف آپ کے لیے بلکہ بچے اور مسافروں کے لیے بھی خوشگوار رہے گا۔

7 بچوں کو سادہ کپڑے پہنائیے

اگرچہ سیکیورٹی عمل کے دوران چھوٹے بچوں کو جوتے یا جیکٹس وغیرہ اتارنے کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن پھر بھی انہیں سادہ کپڑے ہی پہنائیے، کیونکہ بچے اپنے کپڑوں کھانے پینے کی کوئی چیز گرا سکتے ہیں اور اپنے کپڑے گندے کرسکتے ہیں۔ خاص طور پر ان بچوں کو تو لازمی سادہ کپڑے پہنائیے جو ابھی باتھ روم استعمال کرنا سیکھ رہے ہیں۔

بچوں کے کپڑے فینسی ہوں گے تو ان کے فینسی اسٹائل اور ٹوگل بٹن وغیرہ کی وجہ سے پریشانی ہوسکتی ہے۔

8 بچوں کی چیزیں ضرورت سے تھوڑی زیادہ ساتھ لائیں

آپ شاید اپنی پیکنگ سے مطمئن ہوں کہ بچوں کا سارا سامان، کھلونے اور کھانے پینے کی چیزیں رکھ لی گئی ہیں لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر پرواز میں تاخیر بھی ہوسکتی ہے لہٰذا اضافی سامان ہوگا تو پریشانی نہیں ہوگی۔

9 اپنے سامان کا وزن کرلیجیے

بچوں کے ساتھ ایئرپورٹ جانے سے پہلے یہ تسلی کرلیجیے کہ آپ کے سامان کا وزن متعلقہ ایئر لائن ضابطوں کے مطابق ہو۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024