• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم کے ٹی-20 اسکواڈ کا اعلان، محمد عامر کی واپسی

شائع January 26, 2019 اپ ڈیٹ January 29, 2019
وقاص مقصود کی جگہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے—فائل فوٹو: اے پی
وقاص مقصود کی جگہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے—فائل فوٹو: اے پی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا، جس میں فاسٹ باؤلر محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کرنے والی قومی ٹیم کے اسکواڈ میں وقاص مقصود کی جگہ محمد عامر کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ سیریز اور ون ڈے سیریز میں جگہ نہ بنانے والے آصف علی اور صاحبزادہ فرحان بھی ٹی-20 اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ امام الحق، محمد رضوان اور شان مسعود ایک روزہ میچز کی سیریز کے بعد واپس چلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ نے ڈک ورتھ لوئس کے تحت پاکستان کو شکست دے دی

جارحانہ بلے بازی کرنے والے آصف علی نے جنوبی افریقہ کی مزانسی سپر لیگ میں بہترین کارکردگی دکھائی تھی، جہاں انہوں نے کیپ ٹاؤن بلٹز کے لیے 180 سے زائد کے اسٹرائک ریٹ سے 150 رنز اسکور کیے۔

آصف علی نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 16 میچز کھیل ہیں جس میں انہوں نے 140 کے اسٹرائیک ریٹ کے حساب سے 237 رنز اسکور کیے ہیں۔

دوسری جانب صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کے لیے کھیلے گئے اپنے 3 ٹی ٹوئنٹی میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی تھی لیکن اپنے کیریئر کے 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 452 رنز اسکور کیے ہیں۔

ٹیم کے حوالے سے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ’ایک مرتبہ پھر سلیکٹرز پالیسی کے ساتھ آگے جاتے ہوئے وننگ کمپینیشن برقرار رکھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ون ڈے: فلکوایو اور ڈوسن نے پاکستان سے یقینی فتح چھین لی

انہوں نے کہا کہ ’ہماری زیادہ توجہ رواں سال آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ پر ہے لیکن ہم آئندہ سال کی دوسری ششماہی میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

قومی ٹیم، جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ جوہانسبرگ میں 3 فروری اور آخری ٹی ٹوئنٹی 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

  1. سرفراز احمد (کپتان، وکٹ کیپر)
  2. آصف علی
  3. بابر اعظم
  4. فہیم اشرف
  5. فخر زمان
  6. حسن علی
  7. حسین طلعت
  8. عماد وسیم
  9. محمد عامر
  10. محمد حفیظ
  11. صاحبزادہ فرحان
  12. شاداب خان
  13. شاہین آفریدی
  14. شعیب ملک
  15. عثمان شنواری

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024