• KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm
  • KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm

نسل پرستانہ جملہ: سرفراز نے فلکوایو سے ملاقات کر کے معذرت کر لی

شائع January 25, 2019
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقی آل راؤنڈر ایندائل فلکوایو سے معذرت کر رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد جنوبی افریقی آل راؤنڈر ایندائل فلکوایو سے معذرت کر رہے ہیں— تصویر بشکریہ ٹوئٹر

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر ایندائل فلکوایو سے ملاقات کر کے نسل پرستانہ جملے پر معذرت کر لی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

جمعہ کو سیریز کے تیسرے ون ڈے میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ایندائل فلکوایو سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کر کے معذرت کی، اس موقع پر دونوں ٹیموں کے منیجرز بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: شکست سامنے دیکھ کر کپتان سرفراز آپے سے باہر ہو گئے

سرفراز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فلکوایوں سے ملاقات کرکے اپنے جملے پر معذرت کی جو انہوں نے قبول کر لی۔ سرفراز نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنوبی افریقی عوام بھی درگزر سے کام لیں گے۔

خیال رہے کہ سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں متوقع شکست کو دیکھتے ہوئے غصے کے عالم میں جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر ایندائل فلکوایو پر 'نسل پرستانہ' جملے کہے تھے جس کو براہ راست سنا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: غصے میں کہے الفاظ پر معذرت خواہ ہوں، سرفراز احمد

سرفراز نے میچ کی دوسری اننگز کے دوران ایندائل فلکوایو کو پکارتے ہوئے کہا کہ ’ابے کالے، تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں آج، کیا پڑھوا کے آیا ہے تو‘۔

قومی ٹیم کے کپتان کی یہ ویڈیو میچ کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر وائل ہو گئی تھی اور انہیں پاکستانی شائقین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز نے بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بعدازاں سرفراز احمد نے اپنے الفاظ پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد کسی کو نشانہ بنانا نہیں تھا جبکہ پی سی بی نے بھی ٹیم کے کپتان کی جانب سے نسل پرستانہ جملے کسنے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: جنوبی افریقی کپتان اور ٹیم نے سرفراز کو معاف کردیا

گزشتہ روز جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈیو پلیسی نے قومی ٹیم کے کپتان کی معذرت قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ٹیم نے نسل پرستانہ جملے کسنے والے سرفراز احمد کو معاف کردیا ہے۔

آئی سی سی میچ ریفری رنجن مدوگالے نے معاملے کی رپورٹ کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کو بھجوا دی جو اس سلسلے میں جلد فیصلہ کرے گی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025