• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان کا بیلسٹک میزائل 'نصر' کا کامیاب تجربہ

شائع January 24, 2019
بیلسٹک میزائل نصر ایئرڈیفنس سسٹم تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے — فوٹو : آئی ایس پی آر
بیلسٹک میزائل نصر ایئرڈیفنس سسٹم تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے — فوٹو : آئی ایس پی آر

پاکستان نے دفاعی صلاحیت میں مزید اضافہ کرتے ہوئے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ نے میزائل کی کامیاب آزمائشی لانچنگ کی جس کا مقصد آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اورتکنیکی تیاریوں کو آزمانا ہے۔

بیلسٹک میزائل 'نصر' کی کامیاب آزمائشی لانچنگ سے آرمی کی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

نصر میزائل کم فاصلے پر ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، نصر میزائل اعلیٰ شوٹ اینڈ اسکوٹ نظام کا حامل ہے جو پرواز کے دوران حرکت کرنے والے ہدف کو نشانہ بنانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کا غوری میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

یہ میزائل بھرپور دفاعی صلاحیت سے لیس ہے اور دشمن کے بیلسٹک میزائل اور دیگر ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا،اس موقع پر چیئرمین نیسکام،کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، پاک فوج کے سینئر افسران،سائنسدانوں اور انجینئرز بھی موجود تھے۔

جنرل زبیر محمود حیات نے میزائل کے کامیاب تجربے پر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ،سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سب مرین کروز میزائل ’بابر‘ کا کامیاب تجربہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی تربیت اور آپریشن کے حوالے سے تیاری کے معیار کو سراہا۔

صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔

افواج پاکستان کے سربراہان نے بھی بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر اسٹریٹجک فورسز، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024