• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو سزا

شائع July 17, 2013

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیکرٹری جنرل، علی محمد مجاہد سزا سنائے جانے کے بعد پولیس وین میں سینٹرل جیل جاتے ہوئے -- اے ایف پی فوٹو
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیکرٹری جنرل، علی محمد مجاہد سزا سنائے جانے کے بعد پولیس وین میں سینٹرل جیل جاتے ہوئے -- اے ایف پی فوٹو

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1971ء میں جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کے الزام میں بنگلہ دیش کے جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 65 سالہ علی محمد مجاہد، اقدام قتل سمیت پانچ جرائم کا مرتکب پایا گیا۔

بنگلہ دیش کے جونیئر اٹارنی جنرل ایم کے رحمن کے مطابق مجاہد کو پانچ میں سے تین جرائم میں موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

مجاہد اس وقت جماعت اسلامی کے دوسرے اہم ترین رہنما ہیں۔ ان سے پہلے، چند دن قبل، جماعت اسلامی کے ایک اور سینئر رہنما، غلام اعظم کو بھی 90 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی-

جماعت اسلامی بنگلہ دیش میں 18 پارٹیوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو سزائیں سنائے جانے پر بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق پر تشدد مظاہروں کے تازہ سلسلے میں پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024