• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نومولود کے فوٹو شوٹ کے وقت یہ غلطیاں مت کیجیے

شائع February 9, 2019
جب بات ہو سنجیدہ فوٹو شوٹ کی تو آپ کو چند اہم باتوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ اس دوران والدین کچھ غلطیاں بھی کربیٹھتے ہیں—شٹراسٹاک
جب بات ہو سنجیدہ فوٹو شوٹ کی تو آپ کو چند اہم باتوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ اس دوران والدین کچھ غلطیاں بھی کربیٹھتے ہیں—شٹراسٹاک

جب آپ کے گھر نئے مہمان کی آمد ہوتی ہے تو آپ اپنے اسمارٹ فونز سے اس کی تصویریں کھینچتے تھکتے نہیں ہیں کیونکہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ اس کے بچپن کا ہر ایک لمحہ کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیں۔

مگر جب بات ہو سنجیدہ فوٹو شوٹ کی تو آپ کو چند اہم باتوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔ اس دوران اکثر والدین کچھ غلطیاں بھی کر بیٹھتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ والدین کہاں اور کون سی غلطی کرتے ہیں۔

صرف بچے کے چہرے کی تصاویر لینا

ہمیں معلوم ہے کہ آپ کو تصاویر میں بچے کا مسکراتا چہرہ چاہیے لیکن آپ کے بچے میں کئی دیگر خوبصورت خصوصیات بھی ہیں انہیں ہرگز نہ بھولیں۔ گھٹنے کے ڈمپل، گول مٹول ٹانگیں، موٹے موٹے پیر اور انگلیاں بھی تصویر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔

نیند کے وقت شوٹ کا اہتمام

فوٹو شوٹ کے لیے دن کے ایسے وقت کا انتخاب کرنا ٹھیک نہیں جب آپ کا بچہ تھکا ہوا یا بھوکا ہو۔ آپ کو تصویروں میں ہنستا مسکراتا اور خوش بچہ چاہیے ہوتا ہے، لہٰذا کوشش کیجیے کہ بچوں کی نیند یا کھانا کھالینے کے بعد تصاویر نکالیے یوں آپ بچے کی بہترین تصاویر حاصل کرسکیں گے۔ اور ہاں اندھیری رات میں تو بالکل بھی فوٹو شوٹ مت کریں۔

متبادل کپڑے نہ ہونا

آپ نے اپنے بچے کے فوٹو شوٹ کے لیے شاید سب سے عمدہ کپڑوں کا انتخاب کیا ہو لیکن یاد رکھیے کہ فوٹو شوٹ کے لیے متبادل کے طور پر ایک یا 2 جوڑوں کا ہونا ضروری ہے کیونکہ بچوں کو کبھی بھی قے ہوسکتی ہے یا پھر کسی دوسرے طریقے سے بھی ان کے کپڑے خراب ہوسکتے ہیں۔ بچے تو آخر بچے ہیں!

—تصویر شٹر اسٹاک
—تصویر شٹر اسٹاک

پوز کے لیے بضد نہ ہوجائیں

ہوسکتا ہے کہ آپ نے کسی ویب سائٹ پر کسی بچے کی تصویر دیکھی ہو اور اپنے بچے کی بالکل اسی طرز کی تصویر نکالنا چاہتے ہوں، لیکن جب آپ یہ محسوس کریں کہ کوشش کے باجود بچہ آپ کی مرضی کا پوز نہیں دے رہا ہے تو اس پوز پر بضد نہ ہوجائیں بلکہ شوٹ کی جگہ اور کپڑوں کو اس طرح ایڈجسٹ کریں، یا ہر وہ تبدیلی کیجیے جس میں آپ کا بچہ خوش ہوتا ہو۔ ممکن ہے کہ بچے کی تصاویر ویسی نہ نکلیں جو آپ کے ذہن میں تھیں مگر آپ کے پاس ایسی ڈھیروں تصویریں ضرور ہوں گی جن میں بچے کا روتا چہرہ نہیں بلکہ خوشی نظر آئے گی۔

زیادہ لوگوں کی موجودگی

فوٹو شوٹ کے وقت زیادہ لوگ نہ ہوں تو بہتر ہے کیونکہ زیادہ لوگ ہوں گے تو ‘ادھر دیکھو!‘ جیسی آوازیں بھی زیادہ ہوں گی۔ اس کے علاوہ لوگ زیادہ ہوں گے تو ان کی چہل پہل سے بچے کا دھیان بھٹک سکتا ہے یا پھر وہ تنگ بھی ہوسکتا ہے۔ بچے کی وہی تصویر بہترین ہوتی ہیں جن میں بچے کا پورا فوکس اسے اٹھائے ہوئے شخص کی طرف ہو یا پھر اس کا دھیان پوری طرح سے کیمرے کے ساتھ کھڑی والدہ میں لگا ہوتا ہے۔

بہت زیادہ کلوز اپ

بچوں کے کلوز اپ صرف اسی صورت میں خوبصورت لگ سکتے ہیں جب وہ آؤٹ آف فوکس نہ ہوں۔ میکرو لینس کے بغیر آپ کا موبائل کیمرا بچوں کی بہت زیادہ کلوز اپ تصاویر نہیں نکال سکتا۔ اگر موبائل کیمرے کو زیادہ پاس لے جاکر بچے کی تصویر نکالیں گے تو فوٹو میں دھندھلا پن نظر آئے گا۔ بہترین نتائج کے لیے ایک قدم پیچھے جاکر بچے کی تصویر نکالیے۔

شوٹ کی جگہ پر فوراً فوٹو نکالنا

اگر آپ کسی خاص جگہ پر اپنے بچے کی تصویر نکالنا چاہتے ہیں تو اس جگہ پر بچے کو وقت گزارنے دیجیے اور جگہ سے ہم آہنگ ہوجانے دیجیے اس کے بعد ہی تصاویر نکالنا شروع کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024