• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شام ادریس کی اہلیہ ماں بننے کی خواہاں، کامیڈین زید علی کی تنقید

شائع January 24, 2019
زید علی اور شام ادریس دونوں مقبول کامیڈین ہیں —فوٹو/اسکرین شاٹ
زید علی اور شام ادریس دونوں مقبول کامیڈین ہیں —فوٹو/اسکرین شاٹ

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس نے اپنی اہلیہ کوئین فروگی کے ساتھ مل کر ایک نیا ویوڈیو لاگ تیار کرکے یوٹیوب پر شاید اس امید کے ساتھ شیئر کیا تھا کہ اسے انٹرنیٹ پر خاصہ پسند کیا جائے گا، تاہم ہوا کچھ اور ہی۔

شام ادریس نے اپنے یوٹیوب چینل پر چند روز قبل ایک ویڈیو شیئر کی۔

اس ویڈیو میں شام ادریس کی اہلیہ نے انہیں بیوقوف بنایا کہ وہ ماں بننے کی خواہش مند ہیں۔

مزید پڑھیں: معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس رشتہ ازدواج میں منسلک

شام ادریس کی اہلیہ سحر جنہیں سوشل میڈیا پر کوئین فروگی کے نام سے پہچانا جاتا ہے نے اپنے شوہر کو اس ویڈیو میں بیوقوف بنایا۔

ویڈیو میں کوئین فروگی نے شام سے کہا کہ وہ نکاح کے بعد رخصتی سے قبل ماں بننے کی خواہش مند ہیں، جس پر شام ادریس حیران رہ جاتے ہیں۔

فروگی نے ناظرین کو بتایا کہ مذہبی لحاظ سے یہ دونوں میاں بیوی ہیں تاہم سماجی و ثقافتی لحاظ سے ابھی ان کی رخصتی نہیں ہوئی اس لیے وہ شام ادریس کے ساتھ ایسا مذاق کرنے جارہی ہیں۔

ویڈیو میں شام ادریس فروگی کے ماں بننے کی خواہش سن کر حیران تو ہوئے تاہم بعدازاں انہیں نے ان کی خواہش کو قبول کرلیا، جس کے بعد فروگی نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے سچائی بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس نے دوست سے منگنی کرلی

اس ویڈیو کو شام ادریس نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی شیئر کیا، جس کو انہوں نے I WANT A BABY PRANK کا نام دیا، جو کئی گھنٹوں تک ٹرینڈنگ بھی رہی۔

تاہم ویڈیو کے سامنے آتے ہی کامیڈین زید علی نے شام ادریس اور کوئین فروگی پر ایک ٹویٹ کے ذریعے تنقید کی۔

زید علی کا کہنا تھا کہ ’میں اس سب سے تنگ آچکا ہوں، ایسا کب تک چلے گا؟ یا اب ہمارے پاس ویڈیو بنانے کے لیے یہی موضوعات باقی رہ گئے ہیں؟ پاکستان میں اتنے ٹیلنٹڈ فنکار موجود ہیں، اس کے باوجود اس قسم کی ویڈیو ٹرینڈ کررہی ہے، میرے پاس الفاظ نہیں‘۔

زید علی کے بعد کئی اور صارفین نے بھی شام اور ان کی اہلیہ کو اس قسم کے موضوع پر مزاحیہ ویڈیو بنانے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: شام ادریس کار حادثے میں شدید زخمی

انہوں نے کہا کہ ’مقبول ہونے کی وجہ سے لوگ ان سے متاثر ہوتے ہیں اور ان کی ذمہ داری بھی ہے، اس کے باوجود اس قسم کی ویڈیو، حیرانی کی بات یہ ہے کہ لوگ اس کی بھی تعریف کررہے ہیں‘۔

جبکہ ایک اور کامیڈین فرقان شیخ نے زید علی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذاتی دشمنی کا بدلہ شام سے لے رہے ہیں۔

تاہم کوئین فروگی نے اپنی ایک پرانی ٹویٹ کو واپس سامنے لاکر خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔

فروگی کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ’جن کو برا لگتا ہے، ان کی اہمیت نہیں ہے، جن کی اہمیت ہے ان کو برا نہیں لگتا‘۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں شام ادریس اور فروگی نے نکاح کیا تھا، جس کی ویڈیو بھی انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فروگی نے ماضی میں شام ادریس کی جانب سے شادی کی پیشکش متعدد بار مسترد کی تھی مگر نومبر میں آخرکار انہوں نے ہامی بھرلی، جس کے بعد ان کی منگنی ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024