• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

سلمان خان کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں کیا کررہے ہیں؟

شائع January 23, 2019
سلمان خان اس وقت اپنی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ
سلمان خان اس وقت اپنی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں —فوٹو/ اسکرین شاٹ

بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان کے مداح صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں جن کی یہ خواہش رہی ہے کہ اداکار جلد پاکستان آکر ان سے ملاقات کریں۔

لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ سلمان خان پاکستان آئے بھی اور کسی کو کان و کان خبر بھی نہ ہوئی۔

سلمان خان کراچی کی مشہور بولٹن مارکیٹ میں اپنی ’بائیک سیدھے کرتے ہوئے‘ پائے گے، تاہم چند ہی لوگ انہیں پہچان پائے۔

مزید پڑھیں: یہ کرن جوہر ہیں یا کوئی اور؟ ہدایت کار خود حیران

اگر آپ بھی یہی سمجھ رہے ہیں کہ یہ سلمان خان ہیں، تو دراصل یہ بولی وڈ اداکار نہیں بلکہ ان سے بہت زیادہ مشابہت رکھنے والا ایک شخص ہے، جس نے سلمان خان جیسا ہی اسٹائل اپنایا ہوا ہے۔

متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو پوسٹ کیا، جس کے بعد ٹوئٹر پر سلمان خان کو بھی اپنی پوسٹ میں ٹیگ کرکے سوال کیا کہ وہ کراچی آئے اور انہوں نے مداحوں کو بتایا بھی نہیں۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ ’بھائی آپ کراچی میں کیا کررہے ہیں؟‘

تاہم سلمان خان نے اب تک اس حوالے سے کوئی کمنٹ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ سلمان خان وہ پہلے بولی وڈ اداکار نہیں جن سے مشابہت رکھنے والا کوئی پاکستان میں موجود ہو۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ کے پاکستانی ہم شکل سے ملیے

ان سے قبل اداکار رنویر سنگھ اور ہدایت کار کرن جوہر کے ہم شکل بھی پاکستان میں پائے گئے تھے۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو سلمان خان اس وقت اپنی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

اس فلم میں کترینہ کیف مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

فلم کی ہدایات علی عباس ظفر دے رہے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

sam Jan 23, 2019 01:06pm
Clone

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024